اشعار و غزل

غزل : پھیکو کو بھگا دو چلوپھیکو کو پھگا دو!

غزل

پھیکو کو بھگا دو چلوپھیکو کو پھگا دو

بنگال کی اک شیریں ممتا کی صدا ہے
ہر ظلم سے ہوتی ہوئی ابلا کی صدا ہے
غربت کی یہ ماری ہوئی جنتا کی صدا ہے
دن میں ہی اسے رات کے اب تارے دکھا دو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

ایران کا شربت وہ کبھی شام کا شربت
جا جا کے پیا کرتا ہے بادام کا شربت
جنتا کو میسر نہیں اک آم کا شربت
اس بار کریلے کا اسے جوس پلادو

کھربوں کو مرے دیش کو وہ چونا لگایا
سپنا بھی غریبوں کو امیری کا دکھایا
اس نے ہی” مالیہ” کو بھی” نیرو "بھگایا
چوروں کا ہے سردار یہ دنیا کو بتا دو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

نوٹوں کی جمع بندی غریبوں کو رلانا
کجھلی کی دوا پر بھی وہ جی ایس ٹی لگانا
بیوی کو بھلا کر وہ "ایرانی” پھسانا
سب یاد ہے جنتا کو یہ پھیکو کو بتادو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکوکوبھگا دو

بنڈی کی سلائی نہ فقط کوٹ کو ترسے
جنتا سے جو چھینا ہے اسی نوٹ کو ترسے
وہ اب کے الیکشن میں اک اک ووٹ کو ترسے
چھٹی کا اسے دودھ چلو یاد دلادو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

غنڈا ہے موالی ہے بھروسہ نہیں اس کا
اندر سے یہ خالی ہے بھروسہ نہیں اس کا
ہر کام ہی جالی ہے بھروسہ نہیں اس کا
نکڑ پہ بٹھاؤاسے کشکول تھمادو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

یوں ہی نہیں بدنام ہے یہ دیش کا نیتا
ہر فلڈ میں ناکام ہے یہ دیش کا نیتا
ہے صبح کہیں شام ہے یہ دیش کا نیتا
مودی کا یہ مقصد ہے کہ آپس میں لڑادو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

پٹرول کا جو دام بڑھا ٹیل گھوٹالہ
پھیکو کا ہوا کرتا ہے ہر کھیل گھوٹالہ
سرجن کا گھوٹالہ کبھی رافیل گھوٹالہ
اس بار گھوٹالے کی یہ سرکار گرادو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

عورت کی لٹی عزت و سمان کا قاتل
ہندو کو بنایا ہے مسلمان کا قاتل
رکچھک ہے بنا گائے کا انسان کا قاتل
اب اسکی حقیقت سے ہر اک پردہ ہٹا دو
پھیکو کو بھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

ان آر سی کا دیش میں قانون لگانا
جنتا کو سر عام چلا آلو بنانا
انصاف کی آواز کو مشکل ہے دبانا
مچھر کی دوا دے کے اسے دور بھگا دو
پھیکو کوبھگا دو چلو پھیکو کو بھگا دو

ناکام بہت دیش کا دربان ہے پھیکو
انجام سے اپنے ابھی انجان ہے پھیکو
کچھ دن کے لئے بھکت کا بھگوان ہے پھیکو
ہم ایک تھے ہم ایک ہیں بالغ یہ صدا دو
پھیکوبھگا دو چلو پھیکوبھگا دو

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close