اشعار و غزل

غزل : ختم ظالم تری کہانی ہے! پھر بھی لب پر غلط بیانی ہے ! پریم ناتھ بسملؔ

غزل
پریم ناتھ بسملؔ
رابطہ۔8340505230

ختم ظالم تری کہانی ہے
پھر بھی لب پر غلط بیانی ہے
کیوں اکڑتا ہے اپنی قسمت پر
یہ حکومت تو آنی جانی ہے
کون رہتا ہے اس جہاں میں سدا
زندگی بھی تمہاری فانی ہے
ڈوب جائے گی تیری بھی کشتی
ہم نے دیکھی عجب روانی ہے
حادثے ہو رہے نئے ہیں مگر
چال اس نے چلی پرانی ہے
ہار کر یوں نہ بیٹھیے ہمّت
اب بھی باقی بہت جوانی ہے
ڈھونڈنی ہے نئی دوا دل کی
آج بسملؔ نے دل میں ٹھانی ہے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close