اشعار و غزل

غزل : یہ تو سچ ہے کہ خطا کار و گنہگار ہیں ہم! ازقلم ؛ مولانا محمدجہانگیرعالم مہجورالقادری

          غزل

یہ تو سچ ہے کہ خطا کار و گنہگار ہیں ہم
پھر بھی مولیٰ تری رحمت کے طلبگار ہیں ہم

اپنے گلشن کا جسے ہم نے بنایا مالی
اس کے بدلے ہوئے انداز سے بیزار ہیں ہم
بیخودی ہی وہ بھلی تھی کہ سکوں تھا حاصل
دو گھڑ ہوش میں آنے کے گنہگار ہیں ہم
کبھی لٹنے نہ دیا  اپنے وطن کی عزت
ہند کو ناز ہے جس پہ وہی سالار ہیں ہم
رخ سے پردہ جو اٹھاؤ تو کوئی بات بنے
اک نظر میری طرف، طالب دیدار ہیں ہم
جس کے اخلاق و وفا سے ہے وہ ماضی روشن
عہد رفتہ کے یقیناً وہی شاہ کار ہیں ہم
دے دو پیغام زمانے کو غزل سے مہجورؔ
امت شاہ رسل حق کے علمدار ہیں ہم
ازقلم ؛ مولانا محمدجہانگیرعالم مہجورالقادری ،نوادہ
رابطہ نمبر 9801511673,8271854504

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close