اشعار و غزل

یوں بھی اچھا لگا ہے کلکتہ: ہند کا قاہرہ ہے کلکتہ ! شاعرہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی

      غزل

یوں بھی اچھا لگا ہے کلکتہ
ہند کا قاہرہ ہے کلکتہ

دور بیٹھی ہوں مصر میں لیکن
دل مرا دیکھتا ہے کلکتہ

بڑھ کے لفظوں نے خود قلم چوما
میں نے جب جب لکھا ہے کلکتہ

جیسے ہوتی ہے پھول میں خوشبو
دل میں ایسے بسا ہے کلکتہ

شہر ہے یہ ادب نوازوں کا
سب کا دل کھینچتا ہے کلکتہ

مرزا غالب کو پڑھ کے دیکھو تو
شاعری بن گیا ہے کلکتہ

یاد رکھا ولا کو لوگوں نے
کس قدر با وفا ہے کلکتہ

شاعرہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی
ایسو سی ایٹ پروفیسر
شعبہ اردو۔ عین شمس یونیورسٹی

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close