اشعار و غزل
وہی ہیں عرشِ بریں کے مہماں : وہی نبوّت کے ماہِ تاباں : حوصلوں کی اڑان سے ماخوذ بچوں کی نظم : ڈاکٹر ظفر کمالیؔ

نظم
وہی ہیں عرشِ بریں کے مہماں
وہی نبوّت کے ماہِ تاباں
ہر ایک دل کے وہی ہیں ارماں
انھیں کو پڑھ لو وہی ہیں قرآں
درود ان پر سلام ان پر
خدا کی رحمت مدام ان پر
عجیب دولت وہ لے کے آئے
عظیم نعمت وہ لے کے آئے
خدا کی دعوت وہ لے کے آئے
زمیں پہ جنّت وہ لے کے آئے
درود ان پر سلام ان پر
خدا کی رحمت مدام ان پر
محبتوں کی نظر محمدؐ
صدف صدف کے گہر محمدؐ
ہماری شام و سحر محمدؐ
ہمارے خیرالبشر محمدؐ
درود ان پر سلام ان پر
خدا کی رحمت مدام ان پر