ہندوستان اردو ٹائمز

پرکاش اتسو پر خصوصی نظم ! "گیت وحدت کا گا گئے نانک” : عباس دھالیوال

عباس دھالیوال
ما لیرکوٹلہ، پنجاب
رابطہ: 9855259650
abbasdhaliwal72@gmail.com

"گیت وحدت کا گا گئے نانک”

امن کی جوت جگا گئے نانک
ظلمتوں کو مٹا گئے نانک

رسمِ فرسودہ و پاکھنڈوں سے
جھوٹے پردے ہٹا گئے نانک

بندگی ایک رب کی کرتے ہوئے
راہ حق پہ چلا گئے نانک

اپنے ہاتھوں سے کاشت کر خود ہی
محنت کرنا سکھا گئے نانک

جزبہء الفت بیدار کار ہم میں
نفرتیں سب مٹا گئے نانک

ہمراہ مردانہ کو رکھتے ہوئے
مل کر رہنا سکھا گئے نانک

ہم کو ‘جِت جمّے’ شبد پڑھا
عزتِ نسواں سکھا گئے نانک

بت پرستی کے عہد میں "عباس”
گیت وحدت کا گا گئے نانک