اشعار و غزل

غزل : جب سے تم قریب ہو گئے : ہم بھی خوش نصیب ہوگئے !محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی

غزل

جب سے تم قریب ہو گئے
ہم بھی خوش نصیب ہوگئے

ایک تم حبیب ہو گئے
سینکڑوں رقیب ہو گئے

تم بھی بد حواس سے ہوئے
ہم بھی کچھ عجیب ہو گئے

آنکھوں تک نہیں آتے
خواب عندلیب ہو گئے

ہم سے سینکڑوں عاشق
زینت صلیب ہو گئے

مفلسوں کو تخت مل گیا
تاجور غریب ہو گئے

ان سے بچ کے جاءوں کہاں
سائے بھی نقیب ہو گئے

گونگے بے زباں ارشد
واعظ و خطیب ہو گئے

نتیجہ فکر
محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
شعبہ اردو سینٹ جانس کالج آگرہ
9259589974

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close