اشعار و غزل

علم کے مینار تھے مفتی سعید: بروفات حضرت اقدس مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ، : تخلیق کار۔۔ مجیب الرحمٰن

علم کے مینار تھے مفتی سعید: بروفات حضرت اقدس مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ، : تخلیق کار۔۔ مجیب الرحمٰن

قاسمیت کے سپہ سالار تھے مفتی سعید،
قوم و ملت کے بڑے غمخوار تھے مفتی سعید،

انکساری اور تواضع پر نہ تھی کوئی مثال
اس قدر اخلاق سے سرشار تھے مفتی سعید،

کیسے جرأت کرتا کوئی دین پر حملہ کی ہاں
جبکہ باطل کیلئے للکار تھے مفتی سعید،

بجھ گئی ہے علم کی شمع ایک دنیا سے پھر
اس جہاں میں علم کے مینار تھے مفتی سعید،

اب سناۓ گا صداۓ حق ہمیں دنیا میں کون،
فی الحقیقت دین کے معمار تھے مفتی سعید،

چل دئیے ہیں چھوڑ کر ہم سب کو اب شیخ الحدیث،
تشنہ ہونٹوں کیلئے میخار تھے مفتی سعید،

بچھ گئی ہے ہر طرف محفل ماتم یہاں،
سب کے چہروں کیلئے دیدار تھے مفتی سعید،

تخلیق کار۔۔ مجیب الرحمٰن،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close