اشعار و غزل

نعت پاک مصطفی : محمد ارشد خان رضوی فیروز آبادی

نعت پاک مصطفی

1=ہے کون اپنا پرایا حضور جانتے ہیں
ہر آدمی کا سراپا حضور جانتے ہیں

2=نہیں ہے فکر مجھے اپنی مغفرت کی کوئی
شفاعتوں کا یہ نسخہ حضور جانتے ہیں

3=میں کیسے کہدوں نہیں علم غیب کا انکو
ہر ایک رویت فردا حضور جانتے ہیں

4=ہے نور کس کے تو ہے نار کس کے حصے میں
معاملات یہ تنہا حضور جانتے ہیں

5=بس ایک پیالے سے ستر کو کردیا سیراب
پڑھا تھا شیر پہ کیا حضور جانتے ہیں

6=عجیب چیز سمجھتے ہیں ہم جسے دنیا
مگر حقیقت دنیا حضور جانتے ہیں

7=جہاں رسائی نہ تھی جبرائیل کی ارشد
مقام عرش معلی حضور جانتے ہیں

نام:محمد ارشد خان رضوی فیروز آبادی
شعبہ اردو سینٹ جانس کالج آگرہ
قلمی نام : ارشد
پتہ :مکان نمبر 41, گلی نمبر 8,
محلہ کشمیری گیٹ فیروزآباد 283203
صوبہ : اتر پردیش، انڈیا.
ای. میل. ایڈریس makrazavi@gmail.com
موبائل نمبر :9259589974

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close