اشعار و غزل

غزل : یوں ہی عمر بھر وہ ستاتا رہے : گا مرے دل کو اکثر جلاتا رہے گا : پریم ناتھ بسملؔ

غزل
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230

یوں ہی عمر بھر وہ ستاتا رہے گا
مرے دل کو اکثر جلاتا رہے گا
وہ ظالم، ستمگر، فریبی ہے یارو!
فقط جھوٹ سے دل لبھاتا رہے گا
حسد اور کینہ ہے دل میں وہ رکھتا
مگر ہاتھ ہم سے ملاتا رہے گا
کبھی اس سے مل کر، کبھی اس سے ہٹ کر
حکومت وہ اپنی چلاتا رہے گا
اندھیرے کو کہتا رہے گا اجالا
زمانے کو الّو بناتا رہے گا
ابھی آسماں پر چمکتا ہے سورج
ہمیں راستہ وہ دکھاتا رہے گا
رہا متحد جو، چلا ساتھ مل کر
خوشی کا ترانہ وہ گاتا رہے گا
اندھیرے میں گرمی سے مرتی ہے جنتا
وہ گاڑی میں اے سی چلاتا رہے گا
چلو ساتھ مل کر سنو بات میری
حقیقت کو بسملؔ بتاتا رہے گا
٭٭٭

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close