دیوبند

اس وقت دینی اور عصری تعلیم کی بہت ضـرورت ہے،جامعتہ الطّیبات میں منعقدہ پروگرام میں طالبات سےمولانا سلمان ندی کا خطاب

دیوبند، 5؍ اکتوبر (رضوان سلمانی) سہارنپور کے معروف تعلیمی نسواں کے ادارہ جامعۃ الطیبات میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین مولانا سلمان ندوی نے شرکت کی۔ اس موقع پرمولانا سلمان ندوی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دینی اور عصری تعلیم کی بہت ضـرورت ہے ۔ مگر انہو ںنے مخلوط تعلیم کی شدید مخالفت کی ۔ مولانا سلمان ندوی نے جامعۃ الطیبات جیسے اداروں کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مسلم لڑکیاں دینی اور عصری تعلیم حاصل کرسکیں۔

انہوں نے سیکولر سوچ ،آزاد خیالی اور ماڈرن تہذیب کی دلداہ خواتین کو قرآن کے حوالہ سے الخبیثات میں شمار کیا اور کہا کہ مسلم خواتین اور لڑکیاںایسی خواتین کی ہر گز ہر گز پیروی نہ کریں انہوں نے امہات المؤمنینؓ بالخصوص حضرت خدیجہ ؓاور حضرت عائشہ ؓ کے علاوہ حضرت فاطمہ زہرؓ ااور حضرت زینب ؓکومسلم خواتین اور لڑکیوں کیلئے آئیڈیل قرار دیا اور ان خواتین کا بھی ذکر کیا جو خواتین میدانِ جنگ میں زخمیوں کو پانی پلاتیں ،ان کی مرہم پٹّی کرتیںاور انکا علاج کرتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت خواتین ڈاکٹرس اور نرسوں کی بھی ضرورت ہے اور معلمات کی بھی جس کیلئے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے قائم ہو نے چاہئے ۔

مولانا سلمان ندوی نے اہلِ بیتِ اطہار ؓ کے بلند درجات پر بھی روشنی ڈالی اور امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہ کے مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ آقائے نامدار سیّدنا حضرت احمد مصطفیﷺ کیلئے ایسے تھے جیسے حضرت ہارون ؑ حضرت موسیٰ علیہ السلام کیلئے تھے۔انہوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا او ر حضرت حسن رضی اللہ عنہ او ر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے مناقب بیان کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ کے رسولؐ نے اپنے جگر گوشہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جنّت کی شہزادی اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو جنت کے نوجو انوںکا سردار قرار دیا۔انہوں نے ان علماء پر شدید تنقید کی جو اہلِ بیتِ اطہار ؑ کے مرتبے اور درجات کوبیان کرنے میں کتر بیونت کرتے ہیں اور تنگ دلی اور تنگ نظری سے کام لیتے ہیں ۔اس پرو گرام کا اہتمام ملّی تعلیمی ٹرسٹ نے کیا تھا ۔

صدارت جامعتہ الطّیبات کے مہتمم اور آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین مولانا یعقوب بلند شہری نے اور نظامت مفتی مجیب الرحمن مظاہری نے کی۔شرکت کرنے والوں میں جامعۃ الطّیبات کے شیخ الحدیث مولا نا یعقوب سیتا پوری ،مولانا محمد ذاکر، قاری سبحان ، قاری شاہجہاں ،مولانا سعودالظفراور مولانا محمود الظفرندی کے علاہ جامعہ کی پرنسپل کریم بانو ومعلمات اور طالبات شامل تھیں ۔ اپنے اس دورہ کے دوران مولانا سلمان ندوی نے کلیر شریف میں حضرت مخدوم پاک علائوالدین علی احمد صابر کلیریؒ کی درگاہ پر بھی حاضری دی جہاں انہوں نے مخدوم پاکؒ کے مزارِ مبارک پر فاتحہ پڑھی ۔دریں اثناء درگاہ کے سجّادہ نشین علی منظر اعجاز صابری نے انکا ااور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button