قومی

اسکول بس پلٹی، 7 طلباء ہلاک، 40 سے زائد زخمی، جانیے کہاں ہوا یہ دردناک حادثہ

امپھال ، 21دسمبر ( ہندوستان اردو ٹائمز) منی پور کے نونی ضلع میں بدھ کے روز تھمبالانو ہائر سیکنڈری اسکول کی بس الٹنے سے 7 طلباء ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ ریاستی دارالحکومت امپھال سے تقریباً 55 کلومیٹر دور پہاڑی ضلع کے لونگسائی علاقے کے قریب اولڈ کچار روڈ پر پیش آیا۔

Manipur School Bus Accident : 8 school girls dead, 26 critically injured |  Northeast Live

اسکول کے طلباء دو بسوں میں نونی ضلع کے کھوپم کے سالانہ اسکول کے مطالعاتی دورے پر گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ جس بس میں سفر کر رہے تھیں،اس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ پولیس کو جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی، انہوں نے فوری طور پر موقع پر مدد کے انتظامات شروع کر دیئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمی طالبات کو علاج کے لیے دارالحکومت امپھال لے جایا جا رہا ہے۔

Manipur School Bus Accident : মণিপুরে ভয়াবহ বাস দুর্ঘটনা, মৃত কমপক্ষে ১৫  স্কুল পড়ুয়া - manipur school bus accident in noney district several  students dead - Eisamay

منی پور کے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹر پر بس حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج اولڈ کچار روڈ پر اسکولی بچوں کو لے جانے والی بس کے حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ایس ڈی آر ایف، میڈیکل ٹیم اور مقامی ایم ایل اے ریسکیو آپریشن کے انتظامات کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ میں بس میں سوار سبھی کی حفاظت کے لیے دعا گو ہوں۔وزیراعلیٰ بیرن سنگھ نے ہلاک ہونے والے طلبہ کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وہیں پیر کے روزآسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والے سال میں حادثات میں کم از کم 20 فیصد تک کمی لانے کے لیے سڑک کی حفاظت کے اقدامات کیے جائیں۔ پیر کوانہوں نے روڈ سیفٹی کو نافذ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ریاستی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام اورونودوئی کی حیثیت کا جائزہ لیاہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button