اسکولی طلبہ اور بچوں کیلئے اردوزبان میں دلچسپ کتابوں کی تیاری

حیدرآباد (راست) اسکولی طلبہ خاص طورپر چھوٹے بچوں کواردو زبان کی طرف راغب کرنے کیلئے ڈاکٹرپرویز شہریار کی جانب سے ادب اطفال سیریز کے تحت تصاویراور سادہ اورآسان زبان میں مختصرکہانیوں کوتصاویر کے ساتھ کتابی شکل میں پیش کیاگیاہے۔
کتاب میں پالتوجانوروں سے بچوں کی محبت کی کہانی کوبچوں میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے رکھاگیا ہے۔ ڈاکٹرپرویز شہر یار نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) میں ایڈیٹر کے عہدہ سے وظیفہ پرحال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ انہوں نے بچوں کی دنیابھرمیں مقبول ہونے والی کہانیوں ننھا شہزادہ اور معصوم دل کا بھی اردوزبان میں ترجمہ کیا ہے جسے این سی ای آر ٹی نے بہت خوبصورت اور رنگین کتابوں کی شکل میں شائع کیا ہے۔
انہوں نے اردواساتذہ اوروالدین سے اپیل کی کہ وہ اردو زبان سے بچو ں کوجوڑنے اور فروغ اردو کیلئے ان دلچسپ کتابوں کوپڑھنے کے لئے دیں تاکہ بچپن سے ہی معصوم ذہن مادری زبان کی طرف راغب ہوں۔ کتابیں حاصل کرنے کیلئے فون نمبر : 9910782964پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔