دیوبند

اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں تنائو اور مایوسی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

طالبات کو ہمیشہ مـثبت سوچ کے ساتھ رہنا چاہئے : ڈاکٹر سوربھ گپتا

دیوبند، 26؍ اگست (رضوان سلمانی) دیوبند کے معروف عصری تعلیم کے ادارہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول اور فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کی جانب سے موجود ہ دور میں ہر عمر کے افراد کو ہونے والے تناؤ اور مایوسی کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔اس سیمینار میں درجہ 9سے درجہ 12تک کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی جنہیں تناؤ ،کشیدگی اور مایوسی سے دور رہنے کے طریقہ بتائے گئے ۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز اسٹیٹ ہائی وے پر واقع اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں منعقدہ سیمینار میں فیضان میڈی کئیر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے نیورو لاجسٹ ڈاکٹر سوربھ گپتا کی قیادت میں میکس ہاسپٹل دہرا دون کی میڈیکل ٹیم نے طلبہ وطالبات کو کشیدگی ،مایوسی اور تناؤ سے دور رہ کر اپنی تعلیم اور امتحانات کی تیاری کرنے کے طریقہ بتلائے ۔

میڈیکل ٹیم کے ارکان نے طلبہ وطالبات کو بتایا کہ تعلیمی دور میں تناؤ اور مایوسی کے حالات تو لازمی طور سے پیدا ہوتے ہیں لیکن طلبہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ تناؤ یا مایوسی دو قسم کی ہوتی ہے ۔ایک مثبت انداز کا تناؤ جس کو ہم ٹینشن بھی کہتے ہیں وہ ہوتا ہے اور دوسری ٹینشن منفی قسم کی ہوتی ہے لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ مثبت انداز میں جو ٹینشن ہمارے دل ودماغ میں پیدا ہوتی ہے اسی سے ہمیں وقت پر تمام ضروری امور کو انجام دینے کی ہمت اور حوصلہ ملتا ہے جبکہ منفی انداز کی مایوسی یا تناؤ ہمیں کشمش والے حالات میں لے جاتی ہے ۔اس لئے طلبہ وطالبات کو ہمیشہ مـثبت سوچ کے ساتھ رہنا چاہئے اور اپنے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ڈاکٹر سوربھ گپتا نے طلبہ وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا سے اپنے آپ کو دور رکھیں کیونکہ اس میں بہت وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔

اسی طرح انہوں نے بچوں کے والدین وسرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں سے غیر ضروری قسم کی توقعات وابستہ نہ رکھیں بلکہ انہیں صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینے کے لئے راغب کریں اور اپنے غیر ضروری فیصلے پر عمل کرنے کے لئے مجبور نہ کریں ۔اس موقع پر اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی ،نائب چیئرمین احمد صدیقی نے بھی طلبہ وطالبات کو فری مائنڈ رہ کر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ٹپس دئیے ۔بعد ازاں ادارہ کے مانیٹرنگ ہیڈ ملک معظم نے بھی طلبہ وطالبات کے مسائل کے حل سے متعلق طور طریقہ بیان کئے۔ اس موقع پر نوید ہاشمی،توصیف قریشی،ڈاکٹر ارچنا ،نیلم شرما،مونیسا گل،پرویش پنوار،تبسم انصاری اور دیگر کارکنان موجود رہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button