حیدرآباد

اسلم فرشوری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں محفل مشاعرہ کاانعقاد

حیدرآباد(راست) ایس باس ایونٹس کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کاکامیاب انعقاد فرشوری ہائوز سن سٹی میں عمل لایاگیا۔ مہمان خصوصی ممتاز علی اکر م(این آرآئی) نے کہاکہ اسلم فرشوری کی ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ وہ مشاعروں کے ایک کامیاب انائونسر ہے اور آپ نے حیدرآباد میں کئی بڑی ادبی محفلوں کے انعقاد میں اہم رول ادا کیاہے۔ ایس باس ایونٹس نے ایک کامیاب بزم سجائی ہے اس کے لیے محمد اعجاز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اسلم فرشوری کے ادبی ڈرامے آج بھی مقبول ہیں۔ حال ہی میں ایس باس ایونٹس کے زیراہتمام مرزاغالب پرایک بہترین پلے ذکر غالب کاانعقاعمل میں لایاگیا تھا اور محفل ذوق قوالی پروگرام بھی شاندار رہا جس میں کرکٹر محمداظہرالدین کے علاوہ کئی بڑی ادبی شخصیات نے شرکت کی۔محسن احمد(منہا کنسٹرکشنس) نے کہاکہ اس طرح کی ادبی محفل میں شرکت کرکے مجھے خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلم فرشوری ایک اچھے ادیب،شاعر ،مصنف اور اداکارہیں۔

عبدالقادر جیلانی(بزنس میان) نے کہاکہ آج کی محفل میں زندگی کے ہرشعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ہے ۔آج کا مشاعرہ بہت تاریخی رہا اورتمام شاعروں نے بہترین کلام پیش کیاہے۔ اردو زبان کی ترقی میں اس طرح کی محفلوں کااہم رول ہوتا ہے۔ سید ہارون نے کہاکہ اسلم فرشوری کی ادبی خدمات پرجتنی روشنی ڈالی جائے کم ہے۔ ایک طویل عرصہ سے وہ اردوادب کی خدمت کررہے ہیں اور قومی اوربین الاقوامی سطح پرحیدرآباد کی کامیاب نمائندگی آپ نے کی ہے۔فراز فرشوری(ڈائی ہارڈ فورڈیز) نے کہاکہ میرے والد کے اعتراف میں ایس باس ایونٹس نے ایک اچھی بزم کاانعقاد عمل میں لایا ہے۔ اعجاز شریف اس طرح کی محفلوں کے ذریعہ اردوکی خدمت کررہے ہیں۔ پروفیسر محمد مسعود(ڈائرکٹرمیسکو) ،عائشہ مقصود( شکاگو) اور امان فرشوری( ابو ظہبی)نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔

بعد ازاں ممتازعلی اکرم کی صدارت میں مشاعرہ کاانعقادعمل میں آیا ۔نصرت ریحانہ آصف،شبینہ فرشوری، محبوب خان اصغر، دستگیر نواز، لطیف الدین لطیف، اور گووند اکشے نے اپنا کلام پیش کیا۔ جسے خوب داد سے نوازاگیا۔ محمداعجاز شریف (منیجنگ ڈائرکٹر ایس باس ایونٹس) نے کہاکہ بارش کے باوجود طویل فاصلہ طئے کرتے ہوئے تمام لوگوں نے شرکت کی اور محفل کوکامیاب بنایا اس کے لیے میں تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔محسن خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

امان فرشوری کے شکریہ پر محفل اختتام عمل میں آیا۔ اس پروگرام کو آن لائن پیش کیاگیااور مختلف ممالک سے لوگوں نے اس پروگرام کا مشاہدہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ عماد الملک (ٹرانسفرمیشنل سی ای او دبئی ) نے آن لائن اس پروگرام کا مشاہدہ کیا اورمنتظمین اورتمام شرکاء کومبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر محمدفضا اعجاز شریف اور کامران ابوقاضی موجودتھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button