اہم خبریں

اسد الدین اویسی بولے: ہم اپنی مرضی سے مسلمان ہیں، کسی نے ہمارے آب و اجداد کو مجبور نہیں کیا

پوگ گرو رام دیو کے بیان پراے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جوابی حملہ کیا ہے۔  اویسی نے کہا، ‘ میں ان سے (رام دیو) سے کہنا چاہوں گاکہ اپنے عقائد کو اپنے تک ہی محدود رکھیں، اپنے عقیدے (فرائض)  کو کسی پرتھوپنا غلط ہے’۔

اسی کے ساتھ اویسی نے رام دیو کے بیان پر کہا، ‘آر ایس ایس اور سنگھ پریوار ہر مرتبہ اس طرح کے بیان دیتے ہیں۔ ہم اپنی مرضی  سے مسلمان ہیں، ہمارے آب واجداد کو کسی نے اس کیلئے مجبور نہیں کیا’۔

اسد الدین اویسی فائل فوٹو

غور طلب ہے کی میں یوگ شور میں حصہ لینے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں رام دیو نے کہا تھا کہ بھگوان رام صرف ہندؤں کے نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آباواجداد ہیں۔

View image on Twitter

ANI@ANI

A Owaisi on Ramdev’s remark ‘Ram matra Hindu hi nahi Musalmano ke bhi purvaj hain’: Would like to tell him that keep your beliefs to yourself, imposing your beliefs is wrong. RSS&Sangh Parivar make such statements every time. We are Muslims by choice, nobody forced our ancestors.2655:23 PM – Feb 9, 2019205 people are talking about this

بابا رام دیو نے  کہا کہ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ۔ مدینہ میں بنے گا اور ویٹکن سٹی میں تو بننے والا نہیں ہے رام دیو نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ رام کی جنم بھومی اجودھیا ہے اور رام صرف ہندوؤں کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا واجداد  ہیں۔ ساتھ ہی گرو رام دیو نے کہا کہ رام مندر کا مدعا ووٹ بینک کی سیاست سےجڑا نہیں ہے۔


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close