دیوبند

اساتذہ کی یکجہتی سے 68 جاں بحق اساتذہ کے اہل خانہ کو 12 کروڑ کی ملی امداد

مظفر نگر میں TSCT کے بانی وویکانند آریہ کا پرتپاک استقبال

دیوبند، 3؍ جون (رضوان سلمانی)   ٹیچرس سیلف کیئر ٹیم کے بانی/ریاستی صدر وویکانند آریہ نے کہا کہ ریاست میں اساتذہ کی یکجہتی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 68 اساتذہ کے اہل خانہ کے لیے 12 کروڑ روپے کی مدد کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جس نے تنظیم کے قیام کے فوراً بعد مختصر وقت میں مدد کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے وقت میں بھی تنظیم یکجہتی کے ساتھ اپنے اراکین کی مدد کرتی رہے گی۔ ریاستی صدر وِویکانند آریہ مظفرنگر کے میرٹھ روڈ پر واقع مدھوبن ریستوران میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے الہ آباد سے پہنچے تھے، انہوں نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر کے بنیادی، جونیئر اور سیکنڈری اساتذہ سے ٹی ایس سی ٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب آپ سب کے 100روپئے کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ادارہ مکمل شفافیت کے ساتھ چل رہا ہے۔ انہوں نے ریاست بھر کے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ٹی ایس سی ٹی کے ممبر بنیں اور دوسرے اساتذہ کو بھی اس کے لیے ترغیب دیں۔ یہ ایک عظیم خدمت خلق ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہے۔اس موقع پر ریاستی ترجمان ڈاکٹر فرخ حسن نے کہا کہ ٹی ایس سی ٹی ایک ایسی تنظیم ہے جسے اساتذہ نے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تشکیل دیا ہے۔ اس کے ذریعے اگر تنظیم کا کوئی رکن کسی حادثے میں فوت ہوجاتا ہے تو ہر رکن اس استاد کے نامزد کردہ اکاؤنٹ میں صرف 100 روپے جمع کرتا ہے اور صرف ۱۰ سے ۱۵ دنوں میں۱۸ سے ۲۰ لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی اس شفافیت سے ایک ریکارڈ قائم ہوا ہے۔اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی وویکانند آریہ اور ڈاکٹر فرخ حسن کو شال اور یادگاری تحفہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔

 

اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے دونوں صوبائی عہدیداران کو نشان ِ امتیاز اور گلپوشی اور شال پہنا کر ان کا پرزور استقبال کیا۔ پروگرام کی صدارت جناب ماسٹر شاہ نظر نے کی اور نظامت کلیم تیاگی نے کی۔ اس موقع پرماسٹر رئیس الدین رانا، دیپک کمار، شہزاد علی، ڈاکٹر سنجیو نارائن، اوصاف احمد، عابد علی، سید خالد، ضلعی کوآرڈینیٹر بھارت بھوشن، سبھاش چند، مکیش چند، بابرعلی، ونے سنگھل، ریاض علی، سورج پرکاش گلفام احمد، پرمیت دکش، مسز شبنم، مکیش سنگھ، عاصم تکریم، ماسٹر افضل، وکیل احمد، مشرف علی، جسویر سنگھ، راشد علی، سید حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور TSCT کے عہدیداران کا خیرمقدم کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button