ارریہ

پرامن احتجاج کےان سلگتےچراغوں کو جلاۓرکھناہے! محمداطہرالقاسمی

ملک گیراحتجاجی مظاہرےجاری ہیں اوران شاءاللہ مکمل جوش وخروش کےساتھ منزلیں پانےتک جاری رہیں گے۔
آج ضلع ارریہ کےفاربس گنج میں رام پوریواسنگھ کےبینرتلےاحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی سعادت ملی۔
مظاہرےکی خاص بات یہ تھی کہ ظہرتاعصرخواتین کاشیشن تھااورعصرتا عشاءمردوں کا۔
خواتین کےشیشن میں خودگاؤں کی دسیوں عالمہ؛شاہدہ پروین،زیب النساء،فرحانہ بیگم،سروری خاتون،ضوفشاں عبد الرشیدوغیرہ نےاورمردوں کےشیشن میں جمعیت علماء فاربس گنج کی پوری ٹیم کے علاوہ مفتی شکیل احمدقاسمی،مفتی عبدالرشیدقاسمی،مفتی یعقوب ندوی،مولانافاروق مظہری،مولاناغیاث الدین نعمانی،مولانافیروز نعمانی،مولاناآس محمد مظاہری،مولاناساجدقاسمی،ماسٹرعمرحسین،مولاناعبد الجباراورعالی جناب شاہ جہاں شاد،منیش یادو،ودیانندپاسوان اورمالا کماری جیسےمتحرک افراد نےCAA,NPR,NRCکی خطرناکی سےآگاہ کرتے ہوئےحکومت ہندسےاسے واپس لینے کی مانگ کی۔
___________________________
فاربس گنج کےمظاہرے کے بعداس وقت بھرگاما کےامان اللہ پٹی کےاجلاس میں حاضر ہوں۔جہاں جمعیت علماء بھرگاما کے ذمے داران کے علاوہ علاقے کی سرکردہ علمی شخصیات موجودہیں اور کلیدی عنوان یہی کالے قوانین ہیں۔
___________________________
کل انشاءاللہ ضلع ارریہ کےبیرگاچھی چوک پرصبح دس بجےسےشام پانچ بجے تک بڑااحتجاجی مظاہرہ ہورہاہے۔انشاءاللہ مدرسہ کے تعلیمی اوقات کےبعداس میں بھی حاضری ہونی ہے اوراسے بھی بھارت کےغیرت مندوں کےساتھ مل کرکامیاب بناناہے۔
___________________________
انشاءاللہ کل مغرب کی نمازکشن گنج کےمہادیو دیگھی کےایک بڑےادارے میں ادائیگی کےبعدتحفظ شہریت کےاجلاس میں شرکت کرنی ہے۔
خداوندعالم انگلی کٹاکر شہیدوں میں نام لکھوانے کی ان چھوٹی موٹی کوششوں کواپنےفضل سے قبول فرمالےاورملک کےچپےچپےسےلگاتاردوماہ سےاٹھنےوالے ان صدایے احتجاج کوثمرآوربنائے!
محمداطہرالقاسمی
9/فروری2020

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close