ارریہ

ضلع اوقاف کمیٹی کی تشکیل نو ! عبدالغنی صدر اور اعجاز اختر سکریٹری نامزد

ارریہ( معراج خالد) ضلع اوقاف کمیٹی ارریہ کی تشکیل نو بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے کردیا ہے مائنوریٹی ویلفیئر افسر اور ضلع اوقاف کمیٹی کے نوڈل افسر سبودھ کمار نے بتایاکہ محکمہ جاتی لیٹر 296 کے مطابق بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی میٹنگ میں پہلے سے تحلیل ضلع اوقاف کمیٹی ارریہ کی تشکیل نو ہوئی ہے کل 15 ارکان پر مشتمل ضلع اوقاف کمیٹی میں ایک صدر ایک نائب،صدر ایک سکریٹری اور ایک خازن کے علاوہ 13 ارکان کو نامزد کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ تشکیل نو ضلع اوقاف کمیٹی میں عبدالغنی کو صدر،ڈاکٹر عبدالکلام کو نائب صدر،محمد اعجاز اختر کو سکریٹری،مفتی محمد انعام الباری قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں محمد ابوطالب،منظر عالم،محمد طیب احمد،محمد صلاح الدین،محمد دلشاد،محمد علی،محمد مرتضی،محمد شریف،محمد اسرائیل،محمد مجیب عالم اور شہنواز کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے انہوں نے
بتایاکہ نوتشکیل شدہ کمیٹی کی مدت کار 3 سال پر محیط ہے تمام عہدیداران اور ارکان کو اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے لیٹر مل چکا ہے انہوں نے بتایاکہ کمیٹی سال میں کم از کم دونششت کا انعقاد کرے گی جس میں ضلع کی اوقاف کمیٹی کی کارکردگی اور وقف جاۂداد کی حقیقی صورتحال پر غور و فکر ہوگا انہوں نے بتایاکہ وقف جاۂداد میں نو تشکیل شدہ کمیٹی ممد و معاون ثابت ہوگی ضلع اوقاف کمیٹی کے نو نامزد صدر عبدالغنی نے بتایاکہ نئی کمیٹی سے سیکڑوں امیدیں وابستہ ہے جو اوقاف کی جائداد کے لئے اپنا بیش قیمتی تعاون پیش کریں گے انہوں نے بتایاکہ ضلع کے اوقاف جائداد اور دیگر مفوضہ کاموں کے تعلق سے ایک مضبوط لائحئہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ ضلع میں اقلیت سے متعلق کاز کو آگے بڑھایا جاسکے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close