ارریہ

ارریہ : الغزالی انٹر نیشنل اسکول میں جشنِ جمہوریہ، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

ارریہ،27 /جنوری(پریس ریلیز):یوم جمہوریہ کی مناسبت سے الغزالی انٹرنیشنل اسکول (جی آئی ایس)، ارریہ بہار میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اسکول کے بچے اور بچیوں نے مختلف پروگراموں کے ذریعے سامعین کا دل جیتا اور پُر جوش حاضرین نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی و پذیرائی کی۔ بچوں نےانفرادی طور پر اور گروپ کی شکل میں حب الوطنی سے معمور انتہائی خوبصورت نغمات اور نظم پیش کئےاور یومِ جمہوریہ تاریخ کے آئینے میں، دستور ہند کی بالا دستی ، ملک کو کس کی نظر لگی اور دیگر حالات حاضرہ سے ہم آہنگ عناوین پر اردو، ہندی اور انگلش میں ولولہ انگیز تقاریرپیش کرکے بیدار ہندوستان کا واضح ثبوت پیش کیا۔

اسکول کے چیئر مین شاہ جہاں ندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس ملک کی آزادی میں سبھی کا خون شامل ہے ،اس لئے اس ملک کے آئین نے سب کو برابر کا حق دیا ہے، اس لئےہمیں تعلیم و محنت کے ذریعہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے ۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی سماجی کارکن جناب حافظ نعمان نےفرمایا کہ طلباء نے ملک کی تاریخ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اسی طرح صحیح تاریخ پڑھائیں۔ الغزالی انٹرنیشنل اسکول کے ذمہ دارن اِس نظام تعلیم کے لئے یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں۔اسکول کے بانی ڈائریکٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے اپنے پیغام میں کہا آج کے یہ بچے کل کے لیڈر ہیں ،اُن کی صحیح تعلیم و تربیت ملک کے دستور کی بقاء اورتحفظ کے لئے ضرورہے اور اِن بچوں کی معیاری تعلیم ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کو آرڈینیٹر حیدر علی،اساتذہ محمد مختار،سعدا لاسلام،عبد القادر، مظفر سر،شمس جہاں،حلیمہ سعدیہ اور ثنا رحمانی نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close