ارریہ

لدیدہ بہن اور بھائی جگنیش میوانی!آپ ارریہ آئے؛ مرحبامرحباصد مرحبا! محمداطہرالقاسمی ارریہ

آج بےحدخوشی محسوس ہوئی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہونہار بہن اورقوم کی جانباز بیٹی لدیدہ فرزانہ جنہوں نےپولیس کی کارروائی پرجامعہ کی لائیبریری میں حملےکی رات ڈنڈےکھاکر اپنے ساتھی کی جان بچائی تھی اور انہی لاٹھیوں کےسامنے ڈٹ جانے اورآج تک ڈٹےرہنےکی بناکر پوراملک سراپا احتجاج بن چکا ہےاورالحمدللہ اب اس کی حرارت میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے۔جو امروز و فردا میں کامیابی کی ایک کرن ہے۔
آج میں نے ارریہ کی سرزمین پران کی آمدپراپنی پلکیں بچھاکران کا استقبال کیا۔
گجرات کے لعل سماجی کارکن اور MLA وہ جگنیش میوانی جو دلتوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں؛لدیدہ فرزانہ کے ساتھ ساتھ چندا یادوطالبہ جامعہ ملیہ،منوج بھارتی پردیش صدربھیم آرمی،پرینکابھارتی،دیو دیسائ اور بھائی فیض احمد کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔جو ہم ہیں بھارت کے بینرتلےکل آزاد اکیڈمی ارریہ میں ہونے والےعظیم الشان احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کیلئے ارریہ آچکے ہیں۔
استقبال سے پہلے کچھ اظہار خیال بھی کیا۔اظہار خیال کرنے والوں میںMP راجیہ سبھا جناب احمد اشفاق کریم صاحب بانی کٹیہار میڈیکل کالج،جناب نیرج کماریادو MLA کٹیہار،پروفیسرعبدالرقیب اور قاضی عتیق اللہ صاحب رحمانی بھی شامل تھے۔
بحمد اللہ کل کے احتجاجی مظاہرے کے لیے باشندگان ضلع ارریہ میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہاہے۔
محمداطہرالقاسمی ارریہ
15/01/2020

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close