ارریہ

جمعیت علماء ارریہ کی جانب سے جگہ جگہ مفت ووٹر ویری فکیشن کیمپ کا انعقاد

جمعیت علماء ارریہ کی جانب سے جگہ جگہ مفت ووٹر ویری فکیشن کیمپ کا انعقاد

اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں میں سب سے بہترین وہ شخص ہے جو اللہ کے بندوں کو نفع پہونچائے۔ پس خوش نصیب ہے وہ مومن جواپنے بھائیوں کی ضرورت میں کام
آجائے*۔

*اللہ رب العزت کا بےانتہا شکر ہے کہ جمعیت علماء ارریہ کی تقریبا تمام مقامی شاخیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے چلائے جارہے ووٹر ویری فیکیشن پروگرام کے تحت جنگی پیمانے پر اپنے اپنے بلاکوں میں باضابطہ کیمپنگ کرکے آن لائن/آف لائن ویری فکیشن کرررہی ہیں۔اور پریشان حال لوگوں کا مفت تعاون کرررہی ہیں۔جس سے یہاں کی سیدھی سادی عوام بطور خاص بوڑھے بزرگ احباب جمعیت علماء ارریہ کے ان رضاکاران کو دل سے دعائیں دے رہے ہیں۔اس ووٹر ویری فکیشن مہم میں مفتی ہمایوں اقبال ندوی،مفتی دلشاد احمد نعمانی،مولانا مجاہد الاسلام قاسمی،مولانا محمد عیسیٰ نعمانی،مفتی محمد جاوید قاسمی،قاری حسیب الرحمان مفتاحی،مولانا فاروق مظہری،مولانا فیروز نعمانی،مولانا آس محمد قاسمی،بھائ عمر حسین،مفتی نعیم الدین ندوی،ماسٹر محمد غفران عالم،ڈاکٹر محمد اعظم،بھائ امانت خان،حافظ آصف نسیم،حافظ کاشف نسیم،بھائ سعود عالم،بھائ اوصاف حصیر،ابوطالب،محمد توصیف،ابو اسد اور محمد عاشق وغیرہ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

اللہ ربّ العزت ان تمام مخلص رضاکاروں کو اس بیش قیمت خدمت خلق کا بہترین صلہ دونوں جہان میں عطافرمائے!
محمد اطہر القاسمی
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ
08/10/2019

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close