ارریہ

ارریہ : شہریت ترمیمی بِل کو لیکر جمعیة علماء ارریہ  کی آج احتجاجی ریلی 

ارریہ (توصیف عالم نمائندہ ہندوستان اردو ٹائمز)  متنازعہ شہریت ترمیمی بِل کو لیکر ملک کی مؤقر تنظیم جمیعتہ علماء ہند کی مرکزی وریاستی ہدایت پر جمیعتہ علماء ارریہ کے زیر اہتمام آج بعد نماز جمعہ ایک خاموش اور پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ریلی شہر کے کوسی پل سے نکل کر ڈی ایم آفس تک جائے گی یہ جانکاری علاقے کے معروف سماجی کارکن وجمیتہ علماء ارریہ کے جنرل سیکریٹری مفتی اطہر القاسمی وجوکی ہاٹ جنرل سیکریٹری قاری امتیاز احمد نے مشترکہ طور پردی جمیعتہ کے مذکورہ عہدیداران نے کثیر تعداد میں لوگوں  سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمیعتہ علماء بہار کے صدر مفتی جاویداقبال قاسمی اور جنرل سکریٹری مولانا محمد ناظم قاسمی نے ریاست کے تمام اضلاع کے صدور ونظماء سے اپیل کی ہیکہ مورخہ 13دسمبر کو،شہریت ترمیمی بل کے خلاف پر امن احتجاج کریں ؛اس احتجاجی ریلی کی کامیابی کیلئے ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین کے مشورے سے تمام اراکین جمعیت علماء ارریہ کی ایک ہنگامی نشست بھی بدھ کو مرکزی جامع مسجد میں رکھی گئی تھی لہذا تمام آئمہ مساجد سے گزارش ہیکہ جمعہ کو نکالی جارہی اس ریلی کی جانکاری عوام الناس کو ضرور دیں اور لوگوں کو سی اے بی بل جوکہ ملک کو خطرناک ترین ڈگر پر لے جانے والا ہے کے خلاف اس پرامن مظاہرے میں شریک ہونے کی ہدایت دیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close