ارریہ

سلسلہ وار بم دھماکے سے لرز اٹھا ارریہ، دوبچہ سمیت تین شدید زخمی

ارریہ(معراج خالد) بہار کے ضلع ارریہ میں ہوئے سیریل بم دھماکے نے لوگوں میں دہشت طاری کردی ہے، اب تک بم بارود کا تذکرہ عراق افغانستان پاکستان کی خبروں میں ملتی تھی لیکن ملی جانکاری کے مطابق ارریہ صدر بلاک کے بیرگاچھی او پی علاقے کے بدھیسری فقیر ٹولا وارڈ 09 میں گزشتہ شب قریب. 11.30 بجے اچانک بم دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ اس بم دھماکے میں افروز ولد شیخ ابوالحسن شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔ جسے اہل خانہ نے رات ہی کو صدر اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا تھا۔ دوسری جانب مشرقی رام پور چوک پر قریب 9.30 بجے ایک مزید دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں کافی دہشت کا ماحول ہے, بتایا گیا ہے کہ دوسرا دھماکہ ایک گمتی کے نیچے رکھے گئے بم کے پھٹنے سے ہوا تھا, دوسرے دھماکے میں دو کمسن بچوں کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے, ۔

وہیں موقع سے دو زندہ بم بھی برآمد کئے گئے ہیں, بیرگاچھی او پی صدر ہریندر کمار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے نمائندہ کو بتایا کہ بم کیسے آیا اور اس میں کون کون ملوث ہے پولس معاملے کی باریکی سے چھان بین کررہی ہے, اوپی انچارج کے مطابق موقع سے دو زندہ بم بھی برآمد ہوا ہے جسے ضائع کردیا گیا، بتا یا جارہا ہے کہ زخمی 55سالہ افروز جرائم کے معاملے میں ماضی میں جیل بھی جا چکا ہے, وہیں افروز نے بتایا کہ پورانی رنجش کو لیکر اسے نشانہ بنایا گیا ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close