ارریہ

مجلس اتحاد المسلمین نے بہار کے پورنیہ ، ارریہ اور کشن گنج میں مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا

پورنیہ ۲۹ مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) مجلس اتحاد المسلمین نے بہار کے پورنیہ ، ارریہ اور کشن گنج میں مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ، مجلس کے ریاستی صدر اور امور کے ایم ایل اے اختر الایمان نے پورنیہ، کشن گنج اور ارریہ تینوں اضلاع کے لئے اے آئی ایم آئی ایم کے ہیڈکوارٹر بہار سے ہری جھنڈی دکھا کر ان ایمبولینس کی مفت سروس شروع کی ، اس موقع پر سابق میئر مہدی پٹنم کارپوریٹر ماجد حسین حیدرآباد، ودھایک رکن الدین ، بہاد گنج ودھایک انظار نعیم،کوچا دھامن ودھایک اظہار آصف ، ارریہ سے شہنواز عالم موجود رہے ،

آپ کو بتادیں کہ اس کے علاوہ حیدرآباد سے وینڈیلیٹر ، آکسیجن کنسینٹریٹر، تھرما میٹر اور دوائی وغیرہ ارریہ صدر اسپتال میں سول سرجن کے حوالے کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اخترالایمان کہا کہ ہم بیان بازی نہیں کرتے ہیں ، کام کرتے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close