ارریہ

ارریہ : پلاسی پولیس نے کلیا گنج مارکیٹ سے ایک نوجوان کو دیسی کٹہ ، کھوکھا اور بم کے ساتھ کیا گرفتار

ارریہ ۲۵ مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) پلاسی پولیس اسٹیشن کے صدر شیو پجن کمار کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کلیا گنج بازار میں اورانی سنیما ہال کے قریب چائے کی دکان کے قریب ایک نوجوان ہتھیار کے ساتھ مجرمانہ واقعے کو انجام دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی شیو پجن کمار نے اے ایس آئی اروند کمار کی سربراہی میں ایک ٹیم کو اطلاع کی تصدیق کے لئے بغیر کسی تاخیر کے روانہ کیا۔

ایس آئی اروند کمار ٹیم فورس کے ساتھ کلیاگنج بازار پہنچے اور جیسے ہی وہ اولڈ سنیما ہال کے قریب چائے کی دکان پر پہنچے ، نوجوان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا۔ اسی لئے پولس کو شک ہوگیا اور اسے پولیس نے پکڑ لیا۔ جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے دیسی کٹا ، کھوکھا اور بم برآمد ہوا۔ گرفتار نوجوان کا نام محمد اقبال ، والد محمد شہید بتایا جارہا ہے ، جو ضلع ارریہ کے علاقہ جوکیہاٹ کا رہائشی ہے۔ اگرچہ یہ نوجوان اس واقعے کو انجام دینے کے فراق میں تھا مگر اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا، تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ گرفتار نوجوان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close