ارریہ

چشمۂ رحمت ارریہ کا خصوصی شمارہ "رمضان المبارک نمبر” کا اجراء عمل میں آیا

ارریہ ( پریس ریلیز) سرزمین ارریہ سے شائع ہونے والے دینی وادبی سہ ماہی چشمۂ رحمت ارریہ کے خصوصی شمارہ "رمضان المبارک نمبر” کا اجراء مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کے احاطے میں قاضی شہر حضرت مولاناقاضی عتیق اللہ رحمانی , مولانا شاہد عادل قاسمی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ، مفتی ہمایوں اقبال ندوی ، مہتاب عالم سابق وارڈ کمشنر اسلام نگر ارریہ، صحافی محمد عارف اقبال اور مولانا منور حسین قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
رسم اجراء کے بعد قاضی شریعت مولانا عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ رمضان کے مبارک ماہ میں رمضان المبارک نمبر ایک قیمتی تحفہ ہے, چشمۂ رحمت کا یہ شمارہ عشرۂ رحمت میں تیار ہوکر عشرۂ مغفرت میں منظر عام پر آیا ہے, اللہ کرے رحمت کا چشمہ ہمیشہ یونہی جاری بلکہ ظاہراََ ومعناََ خوب سے خوب تر ہو. مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے استاذمفتی ہمایوں اقبال ندوی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رمضان المبارک نمبر دراصل رمضان جیسے نہایت قابلِ اہتمام ماہ کے اندر ایک مسلمان کے لئے شوق عبادت پیدا کرنے کا سامان ہے, ساتھ ہی ضروری مسائل کے آسانی سے حل کا ذریعہ ہے, بہت سے ایسے چھوٹے بڑے دینی مسائل ہیں جو عام مسلمان کو پیش آتے ہیں مگر بروقت کسی معتبر عالم دین سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں وہ حل نہیں ہوپاتے اور رمضان گذرجاتا ہے , رمضان المبارک نمبر سے اس محرومی کا بہت حد تک تدارک ہوگا, اللہ قبولیت سے نوازے.
مدرسیہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل مولانا شاہد عال قاسمی نے کہا کہ موجودہ وقت میں چشمۂ رحمت ارریہ کی سرزمین سے شائع ایک منفرد اصلاحی وادبی رسالہ ہے , ماشاء اللہ رسالہ کا سرورق دیدہ زیب , کمپوزنگ بہترین اور مضامین معیاری ہیں , مدیر محترم ایک اچھے ادیب وشاعر ہونے کے ساتھ مستند عالم ومفتی ہیں اس لئے خاص نمبر میں مسائل معتبر طریقے سے جمع کئے گئے ہیں.صحافی عارف اقبال نے کہا کہ رسالہ چشمہ رحمت مختصر مگر جامع ہیں۔رمضان المبارک نمبر اس مہینے کا سب سےحسین اور وقیع تحفہ ہے، اس رسالہ کو عوام دلچسپی کے ساتھ استفادہ کرے۔
اس موقع پر مدیر چشمۂ رحمت مفتی حسین احمد ہمدم نے بتایا کہ یہ رسالہ تقریباََ دو سال سے شائع ہورہا ہے اور اس وقت چھٹا شمارہ ایک خاص نمبر کی صورت میں منظر عام پر لایا گیا ہے جو دراصل رمضان اور اس کے خصوصی اعمال وعبادات کے فضائل ومسائل کا ایک مختصر انسائیکلو پیڈیا ہے, جس میں رمضان , قرآن , روزہ , تراویح , اعتکاف, شب قدر, چاند رات اور یوم عید کے فضائل واحکام کو خوبصورت ترتیب سے جمع کردیا گیا ہے, اب یہ تحفہ اہل ایمان کی خدمت میں پیش ہے, دعاء کریں اللہ قبول فرمائے اور نافع بنائے.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close