ارریہ

ارریہ: روبی خاتون کو انصاف دلانے کے لیئے ڈومریا والوں نے نکالا کینڈل مارچ اور انصاف کی مانگ کی

 

ارریہ ، ڈومریا ( ہندوستران اردو ٹائمز) ضلع ارریہ کے بسٹوریہ پنچایت کے ڈومریاگاوں میں ۲۸ مارچ کو ایک دردناک واقعہ پیش آیا ، ظلم و زیادتی کا ایسا واقعہ جو سنا پریشان ہوگیا ، حیوانیت و درندگی کا ایسا کھیل جس سے پورا ڈومریا شرمسار ہوگیا ، جہاں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو درمیانی رات میں ہاتھ پیر باندھ کر بے رحمی سے کراسن تیل چھینٹ کر آگ کے حوالے کردیا ، ملی اطلاع کے مطابق درندگی کی شکار ہوئی روبی خاتون کے بال کاٹ دیئے گئے ، پیر توڑ دیئے گئے ، پورا بدن جلادیا گیا ۔ آخر کار صبح ہوتے ہوتے روبی خاتون نے دم توڑدیا اور اپنے مالک حقیقی سے جاملی ۔ بتادیں کہ روبی خاتون کو شوہر احتشام الحق سے چار بچے بھی ہیں ،

اس واقعہ کو انجام دینے والا احتشام الحق روبی کا شوہر ہے جس کو کل یعنی ۸ اپریل کو پولس نے ارریہ میں گرفتار کرلیا لیکن باقی کے نامزد ملزمین ہنوز گرفت سے باہر ہیں ۔ گاؤں والوں نے پولس پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے ۔ کیونکہ یہ واقعہ ۲۸ مارچ کو ہوا اور پولس نے تقریبا دس دنوں کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ۔ بہر کیف پولس کی اس لاپرواہی پر ڈومریا والوں نے آج کینڈل مارچ نکالا اور ملزم کو جلد سے جلد سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close