ارریہ

اسماء پبلک اسکول ڈومریا دینی وعصری تعلیم کا بہترین ادارہ : اسماء پبلک اسکول کا نظام تعلیم و تربیت لائق تحسین:مفتی محمداطہرالقاسمی

ڈومریا ، ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) سیمانچل کے معروف عالم دین،بے باک خطیب،صاحب طرز ادیب،کامیاب مدرس،جمعیت علماءارریہ کے ہردالعزیز وفعال جنرل سکریٹری مفتی محمد اطہرالقاسمی صاحب نے گذشتہ دنوں فاربس گنج کے اپنے ایک دعوتی سفر کے دوران ضلع ارریہ کی مشہور مسلم آبادی والےگاؤں ڈومریامیں واقع دینی وعصری تعلیم گاہ اسماءپبلک اسکول میں قدم رنجہ فرماکرطلبہ واساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔بحیثیت ڈائریکٹر احقر (قاری) شاہنواز عالم نے اپنے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ استقبال کیا۔

حضرت مفتی صاحب نے تعلیمی نظام دیکھ کر چھ سالہ نوخیز تعلیمی ادارہ اسماء پبلک اسکول ڈومریا جس میں جامعہ ممتاز العلوم کے نام سے دو سالہ حفظ قرآن کریم کا نظم بھی ہاسٹل کے ساتھ گذشتہ آٹھ مہینوں سے منظم طریقے سے چل رہا ہے۔ بچوں کا کھاناان کے گھر سے آجاتا ہے۔کسی بچے سے فیس لئے بغیر محض اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے اپنے جیب خاص سے ان کے استاذ محترم کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔

حضرت مفتی صاحب نے اس خوبصورت نظم کو دیکھ کر بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء بلاک رانی گنج کی ٹیم کے ساتھ دعائیں بھی دیں اور کچھ ضروری مشوروں سے بھی نوازا۔اور کہاکہ جس ادارے کے ناظم یا ڈائریکٹر اپنے ادارے کے طلبہ وطالبات کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے پورے ہمت و حوصلہ،عزم و استقلال اور صداقت و خلوص کے ساتھ چلائے گا خداوندعالم کی طرف سے ان کی غیبی نصرت ضرور نصیب ہوگی۔

حضرت مفتی صاحب کے مشورے سے یہ عزم کرلیا ہے کہ اصحاب خیر نے تھوڑی سی توجہ دےدی اور طعام کا نظم ہوگیا تو آئندہ سال سے اسکولی نظام کے ساتھ مستقل شعبہ حفظ بھی قائم کردیا جائے گا انشاءاللہ۔اللہ رب العزت اس چھ سالہ نوخیز ادارہ کو تقویت سے نوازے اور نظر بد سے بچائے آمین۔

اسی کے ساتھ عصری تعلیم نرسری تا دسویں کلاس کی تیاری کا معقول نظم ہے۔ مسائل کی قلت اور سہولیات کی عدم فراہمی کے با وجود پورے عزم و استقلال کے ساتھ نئی نسل کی تعلیم وتربیت پر توجہ مرکوز کی جاری ہے۔صاحب زادی امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ام المومنین حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کے نام سے موسوم یہ دینی و عصری دانش گاہ پورے خطے کے لئے مثالی اور قابل تقلید بن جائے خداوندعالم سے یہی امید و آرزو ہے۔
اس موقع پرحضرت مفتی صاحب کے ہمراہ جمعتہ علماء بلاک رانی گنج کے صدر مفتی محمدنعیم الدین ندوی،نائب سکریٹری مولانا محمد ساجد حسین ندوی، مولاناحبیب الرحمن قاسمی، اورقاری امتیازاحمد وغیرہ موجودتھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close