ارریہ

بہار اسکول بورڈ میں میٹرک میں روپیہ لیکر نمبر بڑھانے کا کھیل حقیقت یا فراڈ؟ ذہنی طور پر طلباء کو کیا جارہا ہے پریشاں،

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ میں میٹرک امتحان کا رزلٹ آنے ہی والا ہے ۔ لیکن اس سے پہلے ہی بہار کے ہر طلباء کے گارجین کو فراڈ کال کیا جارہے کہ آپ کی بچی یا بچہ صرف کچھ نمبر سے کراس (فیل) ہورہا ہے ۔ کچھ پیسہ دیجئے پاس کروادیتا ہوں ۔ اور یہ لوگ بے خوف ہوکر کال کررہے ہیں ۔ کسی کا کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے ۔ سب سے بڑا سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ان کے پاس طلباء کے ڈیٹیلس کیسے پہنچتے ہیں آخر کون ان کو فون نمبر دیتا ہے ؟ اور یہ فراڈ بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے ۔ اسی طریقے سے ہندوستان اردو ٹائمز کے جاننے والے کے پاس کال آیا تو انہوں نے نمبر دیا جب ہندوستان اردو ٹائمز کی طرف سے اس نمبر پر   8084747093 91+ کال کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ اس طریقے سے جو فراڈ کررہے ہیں آپ کا سیم آپ کا کھاتہ نمبر تو آپ تک پولس کو آسانی سے پہنچا دے گا ۔ ان کا جواب سن کر حیران ہوجائیں گے ۔ اس نے کہا کہ ہمارا اکاونٹ نمبر سیم ، پتہ سب غلط ہے کوئی کیسے پکڑے گا ۔ ہاں ہم لوگوں نے کڑوروں کا فراڈ کیا ہے آپ کو جو کرنا ہے کرو۔

بہر کیف اسی طریقے سے روز نامہ انقلاب کے صحافی عبدالغنی نے بھی اس مدے پر آواز اٹھائی تھی اور لکھا تھا کہ ‎@sanjayjavin آپ کے ناک کے نیچے بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ میں میٹرک امتحان میں پاس کرادینے کے نام پر روپیہ وصول کیا جارہا ہے،طلبہ کو فون کرکے پیسے منگوایا جارہا ہے پیسے نہیں دینے پر فیل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے،مجھے اس نمبر سے کال آیا ہے

+918653210652
Vijay Kumar Choudhary

لیکن اس مدے پر سرکار سورہی ہے جو بیحد افسوسناک ہے ۔ اور رزلٹ آنے سے پہلے ہی اس فراڈ سے طلباء مایوسی کے شکار ہورہے ہیں اور ان کو بے چینی ہورہی ہے جو حقیقت ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close