ارریہ

ارریہ : جوکی ہاٹ رکن اسمبلی کے ہاتھوں سڑک کا سنگ بنیاد

ارریہ (معراج خالد) ضلع کے باغ نگر پنچایت ککورا گاؤں میں جوکی رکن اسمبلی شنہواز عالم کے ہاتھوں گذشتہ روز وزیراعظم گرام رابطہ منصوبے کے تحت سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر سنگ بنیاد پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جسے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی شہنواز عالم نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے یہاں کے لوگوں کو آمدورفت میں کافی سہولت ہوگی اس سڑک کی تعمیر سے جہاں کسان اپنے اناج کو مارکیٹ میں لیجا کر اچھی قیمت میں فروخت کرپائیں گے تو وہیں دیگر لوگوں کیلئے بھی یہ سڑک کافی سود مند ہے مسٹر عالم نے موجود حاضرین سے کہاکہ آپ کی محبت اگر اسی طرح میرے ساتھ رہی تو وہ دن دور نہیں جب آپ کے بلاک حلقہ میں ترقی کی ندی بہے گی انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی بلا تفریق مذہب سماج کے ہر طبقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح رہی ہے تو وہیں سنگ بنیاد پروگرام کی صدارت کررہے مکھیا پرویز عالم نے رکن اسمبلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے شہنواز کی وجہ باغ نگر پنچایت ترقی کی طرف گامزن ہے اس موقع پر ایم ایل اے نمائندہ رفیق عالم سابق مکھیا کوثر ضیا ء مکھیا امیدوار آصف عالم موجود تھے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close