ارریہ

ٰ مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے اپنے رفقاء کے ساتھ مکیش سہنی سے ملاقات کر مبارکباد دی

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول بیرول دربھنگہ نے آج مدرسہ رحمانیہ کے پڑوسی اور نئی سرکار میں مویسی و ماہی پروری کے کابینہ وزیر ، VIP پارٹی کے چیف جناب مکیش سہنی سے اپنے رفقاء کے ساتھ سوپول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ آپ ہمارے پڑوسی ہیں مختصر عمر میں یہ تیز رفتار سیاسی ترقی آپ کیلئے خدائی نعمت ( God Gift) ہے اس کی قدر دانی یہ ہے کہ آپ سب کے ساتھ بھلائی کریں اور سماج کے سب لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں اس موقع پر وزیر مکیش سہنی نے جید عالم دین مفتی محمد رضوان قاسمی کا والہانہ استقبال کیا باتوں کو دھیان سے سنا دعائیں لی اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close