ارریہ

ارریہ : مولانا آفاق انور جن ادھیکار پارٹی میں ہوئے شامل : پپو یادو کے لاک ڈاؤن میں عوامی خدمت کو دیکھ کر ہوئے تھے متاثر

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کے ریاست بہار کے ضلع ارریہ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مرحوم حیدر یاسین عرف بابا کے گھر پہنچ کر رشتہ داروں اور خاص کر گھر والوں سے اظہار تعزیت کی ، اور ان کے بچوں کو اپنے سینے سے لگایا ۔

بعد ازاں پپو یادو نے کارکنان کے ساتھ ایک نشست منعقد کی اور اسمبلی انتخابات کو لیکر کارکنان کو خطاب کیا ، اسی موقع پر کانگریس کسان سیل کے ضلع صدر مولانا آفاق انور صدیقی نے اپنے حامیوں کے ساتھ پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کا دامن تھاما ، پپویادو نے بھی مولانا آفاق انور صدیقی کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں کو پھولوں کا مالا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا ۔

بتادیں کہ مولانا آفاق انور صدیقی نے بتایا کہ مجھے کانگریس سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے چونکہ اس لاک ڈاون میں جس رہنما کو عوام کی خدمت کرتے دیکھا وہ پپو یادو ہیں ، ان کی خدمتوں سے متاثر ہوکر ہم نے پارٹی کی رکنیت لی ہے ۔ ان شاءاللہ آئندہ ہم سب ملکر عوام کی خدمت کریں گے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close