ارریہ

ارریہ : پرمان ندی میں ڈالفن مچھلی پکڑی گئی

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ) آج صبح جلال گڑھ بلاک کے پیپر پانتی گاؤں سے گزرتے ہوئے عباس چوک کے پاس پرمان ندی میں جب اکمبا پنچایت کے وارڈ نمبر 11 کے شیخ قیوم اپنا جال (کب جلہ) اٹھانے گئے تو اس نے اس پھندے میں پھنسے ہوئے ڈالفن مچھلی کو دیکھا۔ وہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا۔

دیہاتیوں نے اس مچھلی کو صرف ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے دیکھا تھا ، چھوٹے چھوٹے بچے شوروغل کرتے کہ جو مچھلی کے بارے میں ہم کتابوں میں پڑھتے اور دیکھتے تھے،یہ وہی مچھلی ہے،بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لئے آتے تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ مچھلی وارڈ ممبر منظر انصاری عرف منٹو ، وارڈ ممبر کاشف انصاری ، عارفین انصاری ، ماسٹر ساجد انور اور دیگر کے کہنے پرشیخ قیوم ڈالفن مچھلی کو محفوظ ندی میں چھوڑی گئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close