ارریہ

ارریہ : دفتر دارالقضاءامارت شرعیہ ارریہ میں جناب حیدر یاسین عرف بابا مرحوم کے لیئے تعزیتی نشست کا انعقاد

ایک بیباک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا : قاضی محمد عتیق اللہ رحمانی

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ) جناب حیدر یاسین عرف بابا مؤرخہ 23مئی2020کو ارریہ سے بو چی جا تے ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے اناللہ واناالیہ راجعون اس حادثہ پر امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے ذمہ داروں نے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ان کے انتقال پر آج دفتر دارالقضاءامارت شرعیہ ارریہ میں ایک تعزیتی نشست جناب ماسٹر محسن صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی مجلس کا آغاز مفتی امان اللہ قاسمی نائب قاضی شریعت دارالقضاء ارریہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر اظھار تعزیت کرتے ہوئے جناب مجیب صاحب (ڈائرکٹرگرلس آئیڈیل اکیڈمی ارریہ) نے کہا کہ حیدریاسین مرحوم کی ارریہ کو اس وقت سخت ضرورت تھی لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا؟

شہبازمحمد کاسوصاحب نے کہا حیدر یاسین ایک بے باک لیڈرتھے وہ جذباتی تھے لیکن دل کے صاف تھے
الحاج نسیم احمد صاحب نے کہا کہ حیدریاسین مظلوموں کی آوازتھے مرحوم حیدریاسین کے بھتیجے جناب فیصل نے کہا کہ چچا مرحوم غریبوں کے لئےمسیحا تھے جناب قربان صاحب سابق وارڈ کمشنر نے کہا کہ حیدریاسین ہردل عزیز انسان تھے قاری نیاز احمد صاحب نے کہا کہ حیدریاسین علماء اور حفاظ سے محبت رکھتے تھے

آئی آئی بی آرگنائزیشن ارریہ کے صدر انیس الرحمان نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن تھے. نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے ایسا لگتاہے کہ نوجوان طبقہ یتیم ہو گیا صدارتی خطاب کر تے ہوئے الحاج ماسٹر محمد محسن نے کہا کہ حیدریاسین میرا شاگردتھا اسکے اندر بچپن سے ہی قائدانہ صلاحیت تھی مسلم علیگڑھ یونیورسٹی میں وہ طلبہ یونین کا صدرتھا اور وہیں سے اس کو بابا کا لقب ملا تھا، ان کے علاوہ اور بھی شرکائے مجلس نے اظہار تعزیت پیش کیا

نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی محمد عتیق اللہ رحمانی قاضی شریعت ارریہ نے کہاکہ وہ ملی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے تھے وہ قوم وملت کے ہمدرد تھے وہ اسلامی کاز کے لئے کام کر نے والی ہر تنظیم اور جماعت کے دست وبازو کے طور پر کا کر تے تھےخصوصا امارت شرعیہ کے کاموں سے دل چسپی رکھتے تھے، سیمانچل خاص طور پر ارریہ ایم پی تسلیم الدین مرحوم کے بعد ایک بے باک مسلم لیڈر سے محروم ہو گیا
مولانا قیصر صاحب امام و خطیب مسجد قبا ارریہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، تعزیتی نشست سے قبل آئی آئی بی آرگنائزیشن ارریہ کی طرف سے مرحوم کیلئے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close