ارریہ

ارریہ : جناب حیدر یٰس صاحب مرحوم کو نم آنکھوں سے کیا گیا سپردخاک : جنازہ میں لوگوں کا امڑا جن سیلاب

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) جناب حیدر یٰس صاحب مرحوم کو نم آنکھوں سے سپردخاک کیا گیا ، وہ کل کار حادثہ میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ،

جناب حیدر یٰس صاحب مرحوم بہت ہی اچھے انسان تھے خدمت خلق کرنے میں ہمیشہ خود کو پیش پیش رکھتے تھے متحمل و بردبار تھے کسی بھی کام کو وہ سنجیدگی سے کیا کرتے تھے لوگوں کے دردو غم میں شریک ہوکر اس کےمداوا کی تدبیر کیا کرتے تھے، پیار و محبت اور الفت سے رہنے کی لوگوں کو تلقین کیا کرتےتھے، خود بھی پیار محبت سے رہتے نوجوانوں کے دلوں کے دھڑکن تھے جہاں جاتے وہیں اپنی حلاوت بھری مٹھاس باتوں سےبوڑھے بچوں نوجوانوں کو اپنے گرویدہ بنا لیتے تھے

ارریہ ضلع میں کسی بھی نیتا کو اپنے ذاتی پیسوں سے کھانے پینے کے سامان تقسیم کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن اس مرتبہ رمضان المبارک میں محترم حیدر یٰس صاحب اپنے خدام کو گھرگھر بھیج کر کچھ کھانے پینے کے مال بھی تقسیم کروائےتھے، واقعی وہ غریبوں کے مسیحا تھے

آج ان کو نم آنکھوں سے سپردخاک کیا گیا لوگوں کا کافی ہجوم امڈ پڑا ، آپ کو بتادیں کہ عوام میں کافی مایوسی ہے کیوں کہ وہ عوام کے لیئے ہی جیتے تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ آمین

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close