ارریہ

ارریہ : ایم آئی ایم کسی پارٹی سے الائنس کیوں نہیں کرتی ، عبداللہ سالم قمرقاسمی چترویدی

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ) 21 جون 2020 بروز اتوار بعد نماز مغرب ایم آئی ایم جوکی ہاٹ بلاک صدر حضرت مولانا عبداللہ سالم قمر قاسمی چترویدی صاحب کی زیر قیادت اور جناب توصیف عالم صاحب مولانا مناظر الحسن مظاہری مفتی اسعد اللہ صاحب قاسمی حافظ مبارک حسین صاحب کی زیر نگرانی اور مولانا نسیم احمد قاسمی کی زیر نظامت مصوریہ گاؤں میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،

آغاز تلاوت کلام پاک ونعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا بعدہ ایم آئی ایم کے متحرک رکن حضرت مفتی صفدر حسین صاحب نے مجلس اتحاد المسلمین کا تعارف پیش کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے تیئں مصوریہ والوں کےجزبہ کو بالوضاحت بیان کیا بعدہ حضرت مولانا عبداللہ سالم قمرقاسمی چترویدی صاحب نے اپنے پرمغز خطاب میں فرمایا کہ ہم سیمانچل والے 70سالوں سے کانگریس۔ آ ر جے ڈی ۔جے ڈی ۔یو۔کو جتاتے اور کامیاب کرتے ہوئے آرہے ہیں لیکن سیمانچل کے حالات بد سے بدتر ہیں لاچار مزدور اپنے گھر بیوی بچوں کو ترک وطن کرکے دور دورسفر کرتے ہیں آخر کیوں بہار میں کارخانے فیکٹریاں نہیں بناسکتے تاکہ یہاں کے لوگ باہر نہ جائیں

ابھی لاک ڈاؤن میں بیچارے مزدور گھر آۓ لیکن روٹی روزی نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً دوبارہ ہریانہ پنجاب کی جانب روانہ ہو گئے، خاص طور سے سیمانچل میں نہ کوئی میڈیکل کالج نہ iit کالج ہے نہ ہی ایسا اسپتال ہے جسمیں بروقت ڈاکٹرز اور دوائیاں میسر ہو تےہوں اسی طریقے سے جوکی ہاٹ کے مین مارکیٹ میں بارش کے باعث دو دو فٹ پانی بھرا رہتا ہے اسپتال واسکول کی بھی یہی صورتحال ہے بلاک کوٹ کچہری میں جب تک نوٹوکی گڈی نہیں دیتے کام نہیں ہوتا ہے

اسی طرح اندرآواس کا مسئلہ ہے 10.15.ہزار سرکار کے لوگ کھاجاتےہیں اس لئے سب متحد ہوجائیں ان بھڑشٹ چاروں کومٹاناہے ہمیں کسی کو جتانا ہرانانہیں ہے بلکہ خود کو جیتنا ہے اخیر میں کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ ایم آئی ایم کسی بڑی پارٹی سے الائنس کیوں نہیں کرلیتی ہے،تو مولانا نے جواب دیا کہ ہم اتحاد کے لیے تیار ہیں لیکن ہماری چند شرائط ہیں جو ہماری شرائط کو مانیں گے ہم ان سے اتحاد کر لینگے

اخیر میں توصیف عالم نے تمام ممبران وشرکائے میٹنگ کا شکریہ ادا کیا مجلس میں موجود کارکنان مولانا عبدالتواب ربانی محمد نیر ،محمد اسلم شاہد جلیل، حافظ منظر، مولانا عبد الرشید مولانا ،راشد قاسمی،قاری اعظم صاحب،مولانا شہبازقاسمی، وغیرہ قابل ذکر ہیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close