ارریہ

ارریہ :‌ برسات کے دنوں میں راہگیر پریشان حال

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ) یہ سڑک فیٹکی چوک سے بگڈہرا ہاٹ کی طرف جاتی ہے 2017 کے سیلاب میں اس روڈ کے مختلف جگہوں پر گڈا ہونے کی وجہ سے سیلاب و برسات کے دنوں میں راہگیروں کو راستہ طے کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ روڈ پردھان منتری یوحنا روڈ ہے پتہ چلا ہے کہ اس کا ٹینڈر بھی پاس ہو چکا ہے

ان سب کے باوجود اس روڈ میں 2017 سے اب تک اس سڑک کا نہ تو مرمت ہوا اور نہ ہی کوئ کام شروع کیا گیا ہے مقامی باشندہ عبدالحق عظیمی صاحب نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام سڑکوں کی مرمت کی جاتی ہے، یہ سڑک ایسا معلوم ہوتا ہے کے نقشے میں اس روڈ کے لئے کوئی جگہ ہی نہیں ہے ،پرساسن اب تک اس سڑک کو دیکھنے بھی نہیں آیا ہے۔کیا اس سڑک کی ذمہ داری پرساسن کی نہیں ہے۔

مولانا مبارک حسین صاحب کا کہنا ہے اس سڑک سے 24گھنٹہ عوام آتے جاتے رہتے ہیں۔جب سے بارش شروع ہوی ہے۔عوام کو کافی دشواریاں ہورہی ہے

سرکار سے اپیل ہے کہ جلد از جلد اس روڈ کی مرمت جاۓ تاکہ راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے،مقامی باشندگان محمد شہزاد محمد معروف، حافظ ساجد، محمد مرغوب، مولوی عبدالرب مرتضی،اصحاب،مظہر ،ابو طالب انور،شمس الضحی وغیرہ‌ پرساسن کی لاپرواہیوں سے غم وغصہ میں ہیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close