ارریہ

ارریہ : حضرت اجمیری کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،جمعتہ علماء ارریہ

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ) بھارت علماء،صوفیاء،اولیاء،درویش اور رشیوں و منیوں کی سرزمین ہے۔یہاں کی مٹی ہمیشہ اللہ والوں کے نغمۂ توحید سے گونجتی رہی ہے اور اہل وطن کی روحانی آبیاری کرتی رہی ہے۔

سلطان الاولیاء،معین الہند اورکروڑوں بھارتیوں کے دلوں کی دھڑکن خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ ان ہی برگزیدہ اللہ کے ولیوں کے سرتاج ہیں۔
خوشا آمد کہ حضرت اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مبارک قدم سے اس وطن عزیز کی مٹی کو عزت و رونق بخشی۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ اس ملک میں نہ صرف اسلامی ونبوی تعلیمات کے عظیم داعی ہیں بلکہ آپ انسانیت کے عظیم معمار اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔اسی لئے اس ملک میں انہیں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے آستانے پر اپنوں کے ساتھ برادرانِ وطن بھی حاضری کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جبکہ پورا ملک کورونا مہاماری کے سنکٹ سےنجات حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور دوسری طرف چین کی دراندازی سے سارے بھارتی غم و غصے میں ہیں۔۔حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں معروف ٹی وی چینل نیوز 18 کے دریدہ دہن اینکر امیش دیوگن کے ذریعے ہتک آمیز کلمات سے ملک کے کروڑوں مسلمان اور ان کے چاہنے والے لاکھوں برادران وطن سکتے میں ہیں اور باربار یہ سوچ رہے ہیں کہ آخراس ملک میں یہ سب کیاہورہاہے؟

جمعیت علماء ارریہ اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ چینل اور اس کے دریدہ دہن اینکر کے خلاف حکومت ہند سے سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کرتی ہے۔تاکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور آپسی بھائی چارے کو توڑنے والی طاقتوں کو آئندہ ایسی غلیظ حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو!

اپیل کرنے والوں میں جمعیت علماء ارریہ کے سرپرست الحاج بذل الرحمن،صدر ڈاکٹر عابد حسین،جنرل سیکریٹری مفتی محمداطہرالقاسمی،مفتی ہمایوں اقبال ندوی،مولانامصور عالم ندوی،مولانافاروق مظہری،مولانافیروزنعمانی،مولاناشاہدعادل قاسمی،مولاناحدیث اللہ نصر بھاگلپوری،مولاناعبدالجبار نعمانی،مولاناآس محمد مظاہری،مفتی دلشاد احمد نعمانی،مولانامحمدعیسی نعمانی،قاری حسیب الرحمن رحمانی،حافظ کاشف نسیم،قاری امتیاز احمد،مولاناداؤنعمانی،مفتی محمد خالد قاسمی،مولانا محمد عمر قاسمی ماسٹر عمر حسین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close