ارریہ

ہندو مسلمان سب بھائی بھائ ہیں. گلشن آرا

ارریہ (توصیف عالم مصوریہ)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی بے باک، تجربہ کار اور ہندو مسلم ایکتا کی علم بردار لیڈی قائد وضلع پارشد جوکی ہاٹ محترمہ گلشن آرا نے جوکی ہاٹ کے ملہریہ پنچایت کے بنگلہ کول کھاتہ ہاٹ میں پہنچ کر دو فریقوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی، بتایا جاتا ہےکہ پچھلے دو تین دن پہلے آپسی غلط فہمی کی وجہ بنگلہ کول کھاتہ ہاٹ میں دو فریقوں کے درمیان کچھ کہا سنی ہوئ جسے چند فرقہ پرستوں نے ہندو مسلمان کا رنگ دے کر برسوں سے پیار ومحبت اور سماجی ہمدردی کے ساتھ زندگی بسر کرنے والوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی ، محترمہ گلشن آرا نے وہاں کے ہندو اور مسلمان بھائیوں کو یقین دلایا کہ وہ اس دراڑکو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گی؛ تاکہ سماج میں ہر طبقہ کے لوگ گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتے ہوئے میل ملاپ کے ساتھ رہ سکے، اس اہم موقع پر توصیف عالم مصوریہ کے علاوہ مفتی میثاق ربانی قاسمی (سکھسینا) اور توثیق عالم،محمداحسان بنگلہ کول،غفران فیضی،سفیان عالم،فخرالدین، بھی موجود تھے.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close