ارریہ

ارریہ : دولت پورگاؤں میں آگ لگنے کی وجہ سے پانچ گھر جل کر خاک

ارریہ ( ہندوستان اردو ٹائمز)  اس وقت پورے ہندوستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے ایسے میں بہار کے ارریہ ضلع سے ایک بری خبر آئی کہ ڈوبہ پنچایت جوکی ہاٹ کے قریب دولت پور گاؤں میں آگ لگ گئی جس میں پانچ گھر جل کر خاک ہو گئے اور گھر کے اندر رکھا سارا ساز وسامان جل گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ جن کے گھر جلے ہیں یہ غریب لوگ تھے روزانہ کمانے کھانے والے لوگ تھے لاک ڈاؤن میں راشن خریدنا گھر کا خرچ چلانا بہت مشکل ہورہا ہے ۔ ایسے میں یہ آگ کا لگنا بہت افسوسناک ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ پانچ گھر جل کر خاک ہو گئے مگر کوئی دمکل کی گاڑی نہیں اور نہ ہی کوئی فائر برگیڈ کی گاڑی پہنچی ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سرکاری محکمہ کتنا لاپرواہ ہے اب سوال اٹھتا ہے کہ سرکاری محکمہ کب جاگے گا اور اپنی ذمہ داری کب نبھائے گا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close