ارریہ

ارریہ : بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے بلاک کمیٹی کی تشکیل

معروف عالم صدر،ابوالقاسم سکریٹری اور سالم ظفر خازن منتخب

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز ) ضلع کے پلاسی بلاک واقع مدرسہ مشکوۃالعلوم کے کیمپس میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ارریہ کی اپیل پر بلاک کمیٹی کی تشکیل کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مفتی محمد سالم ظفر نے کی میٹنگ کے مہمان خصوصی ایسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد شفیق نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ: اتحاد زندگی اور انتشار موت ہے انہوں نے کہاکہ اردو اساتذہ کے سیکڑوں مسائل ہیں جس کے حل لئے یونین پیش پیش رہی ہے انہوں نے کہاکہ بہار سرکار نے سماج کو مختلف خانوں میں بانٹ دیا ہے اور بھید بھاؤ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہاکہ :ہم اسی سماجی نابرابری کے خلاف برسرپیکار ہیں انہوں نے کہاکہ سرکار کے دوہری پالیسی کے سبب کانٹریکٹ اساتذہ کا وقار سماج میں مجروح ہورہا ہے حالانکہ یہ ہڑتال اور لڑائی سماج کے پسماندہ اورغریب طبقات کے پڑھنے والے بچوں کے لئے ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک سرکار ہمارے آئینی مطالبات کو نہیں مان لیتی ہے ہم ہڑتال پہ رہیں اور تعلیمی نقصان کے ذمہ دار سرکار ہوگی بسوٹا کے کٹیہار ضلع صدر جمیل اختر نے کہاکہ پیٹ پہ لات مارنے والے نتیش کمار کو اساتذہ کی حق تلفی مہنگی پڑی اور اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا امت کمار،ابوالقیس قاسمی،پردیپ کمار ٹھاکر،رنجیت کمار عمر فاروق ،شہریار،راحل،تزیل الرحمان،شہزاد عالم،اسداللہ، سمیت دیگر اساتذہ لیڈران نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا قبل ازیں بسوٹا کے بلاک اکائی کی تشکیل ہوئی جس میں اتفاق رائے سے محمد نوشاد سرپرست،معروف عالم صدر،محمد قاسم سکریٹری،محمد اسعد سینئر نائب صدر،جبکہ مجاہد عالم،ابو طالب،محمد مظفر امام،محمد اشتیاق عالم،ابو نصر،محمد ارشد،توصیف عالم،محمد رستم کو نائب صدر اور حسنین عالم،عبدالواحد،شہباز عالم،افروز عالم،بی بی شگفتہ پروین،ثروت جہاں،بی بی آفرین کو جوائنٹ سکریٹری ،محمد سالم ظفر کو خازن،مختار عالم کو بلاک کنوینر،محمد عبدالقیوم کو میڈیا انچارج،اشتیاق عالم ترجمانسہیل احمد کو سوشل میڈیا انچارج اور ضیاء احمد کو آفس سکریٹری منتخب کیا گیا بعدہ تمام منتخب عہدیدادان کو پھولوں کا ہار پہناکر استقبال کیا گیااس کے بعد پلاسی ہیڈ کوارٹر میں جاری غیر معینہ ہڑتال پہ اساتذہ بیٹھ گئے اور مطالبات کی حمایت میں ستیہ گرہ اس موقع پر سیکڑوں اساتذہ موجود تھے۔
گروپ پوز کے دوران عہدیداران خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close