ارریہ

ارریہ : تجارت کی بنیادی اینٹ صداقت ودیانت ہے : مفتی اطہر القاسمی

ارریہ (رقیہ آفرین. ہندوستان اردو ٹامئز) گزشتہ یوم ضلع ارریہ کے بیرگاچھی چوک پر سینیٹری ہاؤس کے نام سے توقیر کمپلیکس میں ٹائلس اور ماربلس وغیرہ کی دوکان کا افتتاح کیا گیا۔
جس میں ضلع ارریہ کی سیاسی،سماجی و تعلیمی ہر طرح کے افراد نے شرکت کی اور دوکان کی خیر وبرکت کے لئے دعائیں کی۔
اس موقع سے ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے جوکی ہاٹ کے MLAجناب شاہنواز عالم صاحب نے کہاکہ سینیٹری ہاؤس کے ڈائریکٹر جناب انجینئر افتخار عالم صاحب ہیں جوضلع کے معروف تعلیمی ادارہ ککڑوا مڈل اسکول میں وہ ہمارے سینیر رہے ہیں۔وہ تعلیم یافتہ شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیم یافتہ افراد اگر تجارت میں آئیں گے تو آج کے برے ماحول میں تجارت کو ایک نئ جہت اور بہتر راہ ملے گی۔
آئیڈیل گروپس آف اسکول کے ڈائریکٹر جناب اعلی مختورمجیب صاحب نے کہاکہ اسلامک اصول کے ساتھ جو تجارت کی جاۓگی وہ کامیاب ہوگی۔
ماسٹر مجاہد صاحب نے کہاکہ دوکان کے افتتاح میں اتنے پڑھے لکھے افراد کی حاضری انتہائی خوشی کی بات ہے۔الحاج محمدسعید نے کہا کہ خدمت کے جذبے کے ساتھ جو تجارت کی جاتی ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرماتے ہیں۔
اور اخیر میں جمعیت علماء ارریہ کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد اطہر القاسمی نے قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کیا کہ تجارت کی بنیادی اینٹ صداقت و دیانت ہے۔آج اگر تاجر جھوٹ اور فراڈ کے بجائے صداقت و امانت اور اسلامی تعلیمات کے ساتھ اپنے کاروبار کو انجام دینے لگے تو اس کی برکت اور ترقی بے مثال ہوگی اور آخرت میں بھی اللہ ایسے تاجروں کو اپنا سایہ نصیب فرمائیں گے۔
انہیں کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
اس افتتاحی تقریب میں بطور خاص سینیر کانگریسی رہنما جناب ایڈوکیٹ طہ صاحب،ایڈوکیٹ زین الدین صاحب،ماسٹر اقبال علیگ،مسعود عالم،ماسٹر مجاہد،آصف ابرار،ماسٹر،رضی احمد،ڈاکٹر اکرم عیاض،ڈاکٹر عبد القیوم،پرمکھ امتیاز احمد،مکھیا اعجاز احمد،مکھیا ببلوشاد احمد،تنزیل اطہر،مولانا خورشید انور نعمانی،مولانا اسلام الدین شمسی،مولانا شاہد حسن مظاہری،مولانا سلیم الدین نعمانی،الحاج عابد حسین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close