بہارپٹنہ

ارریہ میں بھی جشن آزادی کا ماحول خوش گوار رہا

ارریہ (محمد اظہار قاسمی ) پندرہ اگست کو ہر سال باشندگان ہند جشنِ آزادی کے طور پر بڑے ہی دھوم ، دھام اور شان و شوکت سے مناتے ہیں ، اور ان مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ، جن کی انتھک کوششوں اور بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں ہم ہندستانی آج آزادی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ آج پندرہ اگست ( 2022 ) ہے ، ملک بھر میں جہاں آج یومِ آزادی کا چھت‍ّرواں جشن بڑے اہتمام کے ساتھ مناۓ گے ، وہیں مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی ارریہ ، بہار 374 میں بھی اس کا خاص اہتمام کیا گیا ۔ صبح کے تقریباً 7:30 پہ اراکین مدرسہ اور صدر المدرسین جناب مولانا محمد اظہار عالم صاحب قاسمیؔ کے بدست پرچم کشائی کا عمل انجام پایا ، اور ترانۂ ہند مدرسہ ھٰذا کے تین طالبات ( رافعہ بنت قیصر ، سعدیہ بنت ابوبکر ، درخشاں بنت نعیم ) نے پیش کیا ۔

اس کے بعد جناب ماسٹر عبد الوھاب صاحب کی صدارت میں ” عزیزی رحمت اللّٰہ بن اسرائیل سلمہٗ ” کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا ، اور دربار رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ و سلم کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت مدرسہ کی ایک طالبہ ” سعدیہ بنت تحسین ” نے پیش کی ۔ پھر طلباء و طالبات نے مسلسل رنگا رنگ کے بہت سے خوبصورت اور دل کش پروگرام پیش کئے ، جیسے کہ جنگ آزادی کے عنوانات پر مختلف زبانوں میں تقریریں ، تعلیم اور پردہ کی اہمیت و افادیت پر مکالمے ، نعتیں ، نظمیں ، چٹکیلے ، حب الوطنی پر ترانے اور سیرت النبی اور معلوماتِ عامہ پر مبنی سوالات و جوابات وغیرہ ۔۔۔۔۔۔ !

واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام انعامی و مسابقتی پروگرام تھے ، جس میں حکمِ مستحکم کی اہم ترین ذمہ داری صدر محفل کے علاوہ جناب عتیق الرحمٰن صاحب و جناب محمد قاسم صاحب ( سیکریٹری مدرسہ ھٰذا ) و جناب مولانا محمد غیاث صاحب اور مدرسہ ھٰذا کے استاذ جناب مفتی محمد اللّٰہ صاحب نے ادا کی ۔

اخیر میں ابناۓ قدیم مدرسہ ھٰذا ” جناب مولانا محمد مولانا واصف الٰہی صاحب قاسمیؔ ، جن کو استاذ الاساتذہ جناب مولانا محمد سلمان اختر صاحب قاسمیؔ دامت برکاتہم العالیہ نے مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا ، ان کا بہت ہی پُر مغز اور فکر انگیز خطاب ہوا ، مہمانِ مکرم مدرسہ ھٰذا کے ایک مؤقر سابق استاذ جناب حافظ محمد عظیم الدین صاحب ( مصوریہ ) حفظہ اللّٰہ و رعاہ کے صاحبزادے ہیں ۔ فرائضِ نظامت کی ذمہ داری مدرسہ کے جواں سال اور ہر دل عزیز استاذ ” جناب مولانا محمد شبلی نعمانیؔ صاحب قاسمی نے بہت ہی احسن طریقے سے نبھائی ۔ اور ” جناب مولانا محمد سلمان اختر صاحب قاسمیؔ نے جمیع طلباء و طالبات و جملہ اسٹاف اور باہر سے تشریف لائے تمام مہمانانِ غظام ، بالخصوص اراکین مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی 374 کو تہہ دل سے ہدیۂ تشکّر پیش کیا ، پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی بھی حوصلہ افزائی کی اور مہمانِ خصوصی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌۔۔۔۔۔۔۔‌‌۔‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✍️:- عامر کلام 374
رابطہ: 6203490103

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button