ارریہ

ارریہ: دامادنےسورہے سسرالی رشتہ داروں کو جلا یا،ساس،سالے کی موت،کئی کی حالت سنگین

ارریہ؍پٹنہ ، 3ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز ) پلاسی بلاک کے گاؤں برہٹ کن کھودیا سے چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک داماد نے سوئے ہوئے سسرالی رشتہ داروں کو زندہ جلا دیا۔ سسر ، ساس ، سالا اورسالی سمیت کل 4 افراد ایک کمرے میں سو رہے تھے، جہاں اس نے آگ لگائی تھی۔ اس حادثے میں ساس بی بی مرجینا (45) اور سالاابوذر (10) بھاگلپور جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے،جبکہ سسر محمد ارشاد (50) اورسالی شائستہ ( 12) بھاگلپور میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

ملزم داماد موسمین واقعہ کے بعدسے فرار ہے ۔گاؤں کے ایک باشندے محمد نوشاد نے بتایا کہ طلاق بدعت سے قبل ایک پنچایت ہوئی تھی ، جس میں سخت کلامی بھی ہوئی تھی ، اس کے دوران داماد نے کہا تھا کہ وہ پورے خاندان کو زندہ جلا کرمار ڈالے گا۔ اس دھمکی کی اطلاع پلاسی تھانے کو دی گئی ، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جبکہ گھر کی بہو لاڈلی نے بتایا کہ ایک دن پہلے بھی ملزم نے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close