ارریہ

ارریہ، فاربس گنج : شادی شدہ خاتون کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے پر بنائی تھی ویڈیو، 6 ملزمین گرفتار

ارریہ ، 14ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) گاؤں والوں نے شادی شدہ خاتون کو اس کے عاشق کے ساتھ جنسی تعلقات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے بعد دونوں نے برہنہ کرکے اس کی ویڈیو بنائی۔ پھر گاؤں والوں نے دو نوں کو زنجیر سے باندھ دیا۔ پھر لوگوں نے پنچایت کر کے ان دونوں پر 21-21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

 

پنچایت کے دوران پولیس بھی موجود تھی ، لیکن پنچایت کے سامنے سرنگوں ہو گئی۔ یہ واقعہ ضلع ارریہ کے فاربس گنج تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 7 کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں نے پورے واقعے کی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیا ہے۔ اس کے بعد پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پولیس کی جگ ہنسائی اور طریقۂ کار پر سوال اٹھنے کے بعد پولیس منگل کو متحرک ہوئی اور اس معاملہ میں 6 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ کاروائی فاربس گنج کے ایس ڈی پی او رامپوکر سنگھ نے ارریہ ایس پی ہردیہ کانت کی ہدایات کے بعد کی ہے۔

 

فاربس گنج پولیس نے وائرل ویڈیو کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پردھان مرانڈی ، راجو مرانڈی ، شیام لال بیسرا ، جیتھو بیسرا ، کاری مرمو اور رویندر ہیمبرم کو گرفتار کیا، یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے پنچایت میں حصہ لیا۔ ہے ایس ڈی پی او نے بتایا کہ چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ گاؤں والوں نے ان دونوں کو ناجائز تعلقات رکھنے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیاتھا، پھر اس کے بعد جنسی تعلقات کی ویڈیو بنائی ، بعد ا زاں پنچایت کرکے دونوں پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close