بہار و سیمانچل

اردو کی بقاء وتحفظ کے لئے اردو کااستعمال انتہائی ضروری۔محمدصدام حسین

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے صوبائی صدرضلع صدر وجنرل سکریٹری کی تشکیل

اردو کی ترویج و اشاعت میں سو فیصد حصہ لیں مسلمان۔منت اللہ رحمانی

بہار (ہندوستان اردو ٹائمز) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بینر تلے قومی صدر جناب چودھری واصل علی کی صدارت میں فاربس گنج مڈل اسکول چوک میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سب سے پہلے سابق صوبائی صدر مرحوم رستم علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بعد ازاں قومی صدر چودھری واصل علی صاحب کے جانب سے اردو تعلیم و اردو معلم کے متعلق کئی اہم موضوعات پر بات کی گئی۔ ساتھ ہی اردو کی ترقی اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ایک ضلع میں صدر اور سکریٹری کا انتخاب کیا گیا۔وہیں سپول ضلع سے جناب جمال اللیل کو صدر اور محمد صدام حسین کو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر رہ کر اپنی فرائض انجام دینے کی ذمہ داری دی گئی۔

مدھوبنی ضلع سے محمد سمیع اللہ کو صدر تو منت اللہ رحمانی کو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ساتھ ہی مدھےپورہ ضلع صدر کے عہدہ پر محمد عمر علی کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی کمیٹی کی تشکیل دیتے ہوئےصوبائی صدرکے عہدہ پر جناب محمود الرحمن کو منتخب کیا گیا،اس نشست میں ارریہ ضلع کمیٹی سے محمد مشتاق عالم،محمدتوحیدعالم،محمد ریحان عالم،محمدسرفرازاحمد،احتشام انعام شامل تھے،وہیں حبیب الہی کٹیہار ضلع سے،شمشادعالم بکسر ضلع سے،اشتیاق عالم سیتا مڑھی ضلع سے،وصی اختر مدھوبنی ضلع سے،محمداحتشام اکرم جہان آباد ضلع سے،وسیع الحق بیگوسراے ضلع سے،ابراراحمد سارن سے موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close