حیدرآباد

اردو صحافت کے دوسوسال کی تکمیل پر عائشہ روبینہ کو’’ اسماعیل ذبیح ایوارڈ‘‘ وزیرداخلہ محمدمحمودعلی ہاتھوں دیاگیا

حیدرآباد(راست) اردوصحافت کی دوسوسالہ تکمیل پر دوروزہ جشن اردوصحافت کااہتمام حیدرآباد میں عمل میں لایاگیا۔اس پروگرام کامقصد دنیاکواردوصحافت کی اہمیت سے واقف کرواناتھا۔ اردو صحافت کویہ اعزاز حاصل ہے کہ ہندوستان کی آزادی کیلئے شہیدہونے والے پہلا صحافی مولوی باقرتھے جواردوصحافت سے جڑے تھے۔ جس طرح وطن کی راہ میں شہید ہونے والا کویاد کیاجاتا ہے اسی طرح مولوی باقر کویاد کرتے ہوئے ان کی قربانی کوسلام کرنا چاہئے۔ آل انڈیااردوماس سوسائٹی فارپیس، ذیمریس ادبی فورم اورنوبل لنکس(بنگلور ) کی جانب سے ذیمریس ہال میں وزیرداخلہ تلنگانہ محمدمحمودعلی کے ہاتھوں اردوصحافت سے جڑی شخصیات کو ایوارڈ دیاگیا۔

اس موقع پرخصوصی اسماعیل ذبیح ایوارڈ(ہمارا اقدام )عائشہ روبینہ کووزیرداخلہ تلنگانہ محمدمحمودعلی کے ہاتھوں دیاگیا ۔عائشہ روبینہ بچوں کیلئے خصوصی اسکول چلاتی ہیں۔ گرین اسپیشل انہوں نے قائم کیا جہاں بچوں کو تعلیم اور دیکھ بالکل مفت ہے۔ وہ ان اسپیشل بچوں کی خصوصی خدمت کرتی ہیں۔ و ہ احمدنگر ڈیویژن سے مجلس کی کارپوریٹر ر ہ چکی ہیں۔ وہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے کئی مباحثوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کافی جدوجہد کررہی ہیں اور مختلف پروگرامس کے ذریعہ شعور بیداری کاکام کرتی ہیں۔

انہوں نے معذور بچوں کیلئے خصوصی نیشنل پارک بھی قائم کیا ۔عائشہ روبینہ کی تعلیمی،سماجی اورسیاسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اسماعیل ذبیح ایوارڈ(ہمارا اقدام) پیش کیاگیا۔ مرحوم اسماعیل ذبیح نے ہمارااقدام اخبارکے ذریعہ مسلمانوں کومتحد کرنے کی کوشش کی تھی۔ سابق صدر مجلس مولوی عبدالواحد اویسی نے ہمارا اقدام اخبارکے بارے میںاپنے ایک تحریری مضمون کے ذریعہ اعلان کیاتھا کہ ہماراقدام اخبار مجلس اتحادالمسلمین کی آواز ہے۔ مرحوم اسماعیل ذبیح نے اپنے اخبار کے ذریعہ مجلس اتحاد المسلمین کے پیامات کوسارے آندھراپردیش کے مسلمانوں تک پہنچایاتھا ۔ان کے قلم کوروکنے کے لیے حکومت نے کئی مرتبہ انہیں نظربند بھی کیاتھا۔

صدرمجلس بیرسٹراسدالدین اویسی اور مجلس کے فلورلیڈراکبرالدین ہمیشہ مجلس کی یوم تاسیس پر اسماعیل ذبیح کوخراج پیش کرتے ہیں۔جشن اردو صحافت کے موقع پر منعقدہ تقسیم ایوارڈتقریب میں اسماعیل ذبیح کے فرزند آئی جے اسماعیل ابوالعلائی ،ڈاکٹرمختاراحمدفردین،ڈاکٹرایم اے ساجد ،محسن خان اوردیگرموجودتھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button