بہارپٹنہ

ادارہ فیض القرآن ، بیلوا ( ارریہ ) میں واقع ” مسجد عمرؓ ” کا افتتاح نمازِ جمعہ سے کیا گیا

ارریہ ( عامر کلام ، ہندوستان اردو ٹائمز) اسلام کی پوری تاریخ مسجدوں سے وابستہ ہے ، تمام انبیاء کرام نے اللّٰہ کی عبادت کے لئے مساجد کی تعمیر کا اہتمام کیا ، رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے تو سب سے پہلے مسجد قبا پھر مسجد نبویﷺ تعمیر کرائی ۔

ادارہ فیض القرآن بیلوا ، مجگواں ارریہ ( بہار ) میں واقع ” مسجد عمر ؓ ” کا اگلا حصہ جو کہ ” عابدہ شمس میموریل چیریٹیبل ٹرسٹ ” کی نگرانی میں زیر تعمیر تھا ۔ الحمد للّٰہ اس عالیشان اور خوبصورت مسجد کا افتتاح آج مورخہ 11 / نومبر / 2022 کو نمازِ جمعہ ادا کر کے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس پُر مسرت موقع پر ایک مختصر سا پروگرام بھی ہوا ، پروگرام کا آغاز ادارہ کے ایک طالب علم عزیزی امداد اللّٰہ سلمہٗ کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا ، اور دربار رسالت مآب ﷺ میں نعت نبیؐ کا گلدستہ ادارہ کے ایک استاذ جناب قاری امین الدین صاحب نے پیش کیا ۔ پھر باہر سے تشریف لائے ہوئے مؤقر مہمانوں نے خطاب بھی فرمایا ۔

قبل از جمعہ جناب مولانا محمد ممتاز صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( مہتمم : ادارہ فیض القرآن ، ٹھیکری باڑی ، دیناج پور ، بنگال ) کا علم کی اہمیت و افادیت اور ضرورت پر خطاب ہوا ، اور نمازِ جمعہ جناب مولانا شمس الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( امام و خطیب : بڑی مسجد ، کالو پور ، احمد آباد ، گجرات ) نے پڑھائی ۔ نماز کے بعد معاً ادارہ اور ٹرسٹ کے روحِ رواں جناب انجینیئر منظور عالم صاحب نے ادارہ میں چل رہے موجودہ سرگرمیوں اور آئندہ کے عزائم حاضرین سے بیان کئے ، نیز تمام حاضرین بالخصوص اپنے ان تمام محسنین و محبین اور عزیز و اقارب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے ادارہ کے فروغ و تعمیرِ مسجد میں جانی و مالی قربانی دی ہے ۔ اور پھر جناب مولانا شمس الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے مختصر بیان کے بعد جناب مولانا ہی کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔

ناظمِ ادارہ جناب مولانا محمود الحسن صاحب مظاہری کے ساتھ ادارہ فیض القرآن کے بقیہ تمام مدرسین و ملازمین جناب مولانا محمد مشتاق صاحب ( ناظمِ تعلیمات ادارہ ھٰذا ) و جناب قاری امین الدین صاحب ، جناب حافظ معید الرحمٰن صاحب ، جناب مولانا سہراب صاحب قاسمی ، جناب قاری فیاض صاحب ، جناب ماسٹر شائق تنویر صاحب ، جناب حافظ عینین قمر راہی صاحب اور مفتی عبید اللّٰہ صاحب نے قرب و جوار سے آۓ ہوۓ تقریباً 600 سے زائد تمام خاص و عام مہمانوں کا خلوصِ دل سے پُر زور انداز میں شان دار استقبال کیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button