حیدرآباد

ادارہ ادب اسلامی کی جانب سے ڈاکٹر م ق سلیم کوایوارڈ

حیدرآباد (راست) جماعت اسلامی ہند چارمینارکے ادارہ ادب اسلامی کی جانب سے ایک طرحی مشاعرہ رکھاگیاتھا ۔ جس میں تیس سے زائد شعراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ادارہ ادب اسلامی نے حیدرآباد کے مشہور ومعروف ادیب،نقاد،صحافی،مبصر ڈاکٹرم ق سلیم کوان کی چالیس سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر محمدمسیح الدین(صدر جنوبی ہند ) نے شالپوشی کی اورمشہور شاعر کوکب ذکی نے مومنٹو پیش کیا۔ اس موقع پر ناظم مشاعرہ وروح رواں ادب اسلامی ظفر فاروقی موجودتھے۔ ڈاکٹرم ق سلیم نے اس موقع پر ادارہ ادب اسلامی کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔یہ طرحی مشاعرہ حیدرآباد کے ممتاز مزاحیہ شاعر وحید پاشاہ قادری کی نگرانی میں رکھاگیا۔محمدمجیب احمد(افسانہ نگار) نے ڈاکٹرم ق سلیم پر تفصیلی مضمون پیش کیا۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے ڈاکٹر م ق سلیم کومبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ شاداں کالج کے تدریسی وغیرتدریسی اسٹاف نے مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹرم ق سلیم کو ادب اسلامی کی جانب سے ایوارڈ دیئے جانے پر بزم فروغ اردو،بزم اتحاد اردو ،بزم ترویج تحریک اردو، دکن لٹریری اسوسی ایشن کے علاوہ دیگرتنظیموں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

ڈاکٹرنادرالمسدوسی، ڈاکٹرآصف علی، زعیم زومرہ ،محسن خان،محمد مجیب احمد(افسانہ نگار) عطا عابدی(بہار) نخشب مسعود (مالیگائوں) ، محمدغوث ،ڈاکٹرمختاراحمدفردین،سید احمدعلی،ظہیردانش (کڑپہ) ،شاہنواز ہاشمی ،دستگیرنواز، عارف نظام آبادی اوردیگرنے مبارک باد پیش کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button